فرنچ مووی نائن لائیوز کی نئی جھلکیاں جاری

فرنچ مووی نائن لائیوز کی نئی جھلکیاں جاری فرنچ مووی نائن لائیوز کی نئی جھلکیاں جاری

ہنسی اور مزے سے بھرپور فرنچ مووی نائن لائیوز کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئیں فلم اگست میں سنیماؤں کی زینت بنے گی۔

فلم کی کہانی ہے کروڑ پتی بزنس مین ٹام برانڈ کی جسے بلیوں سے سخت چڑ ہوتی ہے، تاہم بیٹی کی خواہش جانتے ہوئے وہ اسے سالگرہ پر مانو بلی دینے کی ٹھان لیتا ہے۔

ٹام فیلکس گرانٹ نامی دکاندار سے بلی خرید کر واپس ہی جارہا ہوتا ہے کہ وہ حادثے کا شکار ہوجاتا ہے، جبکہ حادثے کے بعد ٹام برانڈ بلی بن جاتا ہے اور پھر شروع ہوتی ہے نٹ کھٹ شرارتوں اور اوٹ پٹانگ حرکتوں سے بھری داستان۔

کیا ٹام بلی سے واپس انسان بن پائے گا، یا پھر یونہی ساری زندگی بتائے گا۔ یہی ہے کلائمکس جس پر سے پردہ پانچ اگست کو اٹھے گا۔

install suchtv android app on google app store