پاکستان کی پہلی ہارر فلم عکس بند نمائش کے لیئے تیار

پاکستان کی پہلی ہارر فلم عکس بند نمائش کے لیئے تیار فائل فوٹو

پاکستان کی پہلی فاؤنڈ فوٹیج ہارر فلم عکس بند کی تیاری مکمل ہوچکی ہے، جبکہ مووی بیس مئی سے سینما گھروں کی زینت بننے بنے گی۔فلم عکس بند کی کہانی سندھ کے شہر لاڑکانہ کی ایک ایسی جھیل کی ہے جہاں ان دیکھی مخلوق کو عکس بند کرنے کا اردہ کرکے کچھ فلم میکرز اس جھیل کا رخ کرتے ہیں۔

فلم میں جھیل کی شوٹ کے دوران پیش آنے والے عجیب نوعیت کے سینز کو صرف تیرہ دن میں شوٹ کیا گیا ہے۔

ڈائیکٹر عمران حسین کا کہنا ہے کہ فلم میں زیادہ تر نئے فن کاروں کو اسی لئے شامل کیا ہے کہ فلم میں حقیقت کا گمان ہو سکے۔

فلم کی کاسٹ پر امید ہے کہ ہارر موویز کے شوقین افراد کو عکس بند فلم پسند آئے گی، کیونکہ پاکستان میں پہلی مرتبہ اس نوعیت کے موضوع پر کام ہوا ہے ۔

ان دیکھی مخلوق کو کمیرہ کی آنکھ میں قید کرنے والے مناظر کی عکس بندی پر مبنی ہارر فلم عکس بند بیس مئی کو ملک بھر کے سینما گھر میں پیش کی جائیگی۔

install suchtv android app on google app store