احمد آباد: راحت فتح علی خان کا کانسرٹ،شیوسینا کا مظاہرہ

احمد آباد: راحت فتح علی خان کا کانسرٹ،شیوسینا کا مظاہرہ فوٹوفائٗل

بھارت کی ہندو انتہاپسند تنظیموں شیو سینا اور وشوا ہندو پریشد نے احمد آباد میں راحت فتح علی خان کے کانسرٹ کے موقعے پر احتجاجی مظاہرہ کیاہے،جبکہ پولیس نے پینتیس مظاہرین اور چار بھتہ خوروں کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی گلو کار راحت فتح علی خان نے ہفتے کے روز بھارت کے شہر احمد آباد کے علاقے گاندھی نگر میں ایک تقریب کے دوران اپنا کلام پیش کیا۔

کانسرٹ شروع ہونے سے پہلے ہندو انتہاپسند تنظیموں شیوسینا اور وشوا ہندو پریشد کے کارکن گاندھی نگر پہنچے اور مظاہرہ کرنے کی کوشش کی۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں تنظیموں کے پینتیس کارکن گرفتار کرلئے۔اس سے پہلے پولیس نے چار بھتہ خوروں کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار لوگوں نے راحت فتح علی خان کو کانسرٹ کی اجازت دینے کیلئے چار ہزار کا بھتہ مانگا تھا۔پولیس نے بھتہ خوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔لیکن پروگرام ختم ہونے کے بعد گرفتار مظاہرین کو رہا کردیا۔

install suchtv android app on google app store