اسکائپ کے متعدد نئے فیچرز متعارف

اینڈرائیڈ صارفین کے لیے 6.11 ورژن متعارف اینڈرائیڈ صارفین کے لیے 6.11 ورژن متعارف

اسکائپ نے اپنے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے 6.11 ورژن متعارف کرا دیا ہے جس میں پہلے سے بہتر اور چند نئے فیچرز کو متعارف کرایا گیا ہے۔

مائیکروسافٹ کی کالنگ اپلیکشن اسکائپ کے اینڈرائیڈ صارفین اب بہت کچھ ایسا کرسکیں گے جو وہ پہلے کرنے سے قاصر تھے۔

اس نئے ورژن میں صارفین کو چیٹنگ کو اپنی مرضی کے مطابق ڈھالنے کی سہولت کی دی گئی ہے، صارفین نوٹیفکیشن کو میوٹ کرسکتے ہیں، اپنی پسندیدہ چیٹ کو مارک کرسکتے ہیں اور مکمل طور پر باہر بھی رہ سکتے ہیں۔

اس کے لیے ایک نئی ٹول بار اسکائپ میں متعارف کرائی گئی ہے۔

اس نئے ورژن میں تصاویر کو شیئر کرنا پہلے کے مقابلے میں زیادہ آسان، تیز اور تفریح سے بھرپور ہوگا۔

صارفین اب براہ راست اپنی گیلری سے کسی گروپ چیٹ میں تصاویر شیئر کرسکیں گے جبکہ کسی گروپ چیٹ سے فائلز اور تصاویر کو لاش کرکے انہیں کسی اور اسکائپ کانٹیکٹ یا گروپ سے شیئر کرسکیں گے۔

ایک اور نمایاں فیچر سرچ کو بہتر بنانا ہے اور آپ آسانی سے چیٹ کے مواد، گروپ میں موجود نام اور کانٹیکٹس کو تلاش کرسکتے ہیں، جبکہ سابقہ چیٹس کے کچھ حصوں یا فقروں تک رسائی بھی ممکن کردی گئی ہے۔

اسی طرح اب ویڈیو پیغامات کو ڈیوائس کی گیلری میں محفوظ کرکے انہیں آف لائن بھی جب مرضی دیکھا جاسکے گا۔

install suchtv android app on google app store