جنونی فوٹو گرافر 6 سال تک 7 لاکھ سے زائد تصاویر کھینچنے کے بعد مطلوبہ تصویر لینے میں کامیاب

کنگ فشر کی پانی میں غوطہ لگانے کی سب سے بہترین تصویر کے لہے فوٹوگرافر نے 4200 گھنٹے محنت کی کنگ فشر کی پانی میں غوطہ لگانے کی سب سے بہترین تصویر کے لہے فوٹوگرافر نے 4200 گھنٹے محنت کی

انسان اگر کس بھی کام کو کرنے کی ٹھان لے تو وہ اس کا جنون بن جاتا ہے ایسے ہی ایک اسکاٹ لینڈ یارڈ کے جنونی فوٹو گرافر نے اپنی مطلوبہ تصویر لینے کے لیے 6 سال تک 7 لاکھ 20 ہزار تصویریں کھینچیں اور بلآخر وہ اپنی مطلوبہ تصویر لینے میں کامیاب ہوگیا۔

اسکاٹ لینڈ یارڈ کے فوٹو گرافر ایلن مک فیڈن نے 6 سال قبل فوٹوگرافی شروع کی اور کنگ فشر پرندے کی تصاویر لینے کی ابتدا کی جو پانی میں غوطہ لگا کر اپنا شکار کرتا ہے۔

اس نے اپنے گھر کے ساتھ موجود جھیل پر روزانہ سیکڑوں تصاویر لے کر کوشش کی کہ کنگ فشر کی بہترین تصویر لی جاسکے لیکن اس میں کامیابی نہیں ہوئی۔

دھن کے پکے فوٹوگرافر نے اپنی مطلوبہ تصویر حاصل کرنے کے لیے ان تھک محنت کی اور ہمت نہ ہارتے ہوئے اپنی کوشش جاری رکھی۔ اس نے پرندوں کے لیے گھونسلے بھی بنائے تاکہ وہ بارشوں اور سیلاب سے محفوظ رہ کر جھیل کے پاس ہی رہیں۔

اس طرح 4200 گھنٹوں کی کوشش کے بعد اس فوٹر گرافر نے 7 لاکھ 20 ہزار تصاویر کھینچیں تاہم اسے اس دوران کامیابی نہ مل سکی، کیونکہ وہ پرندے کی غوطہ لگانے کی ایسی تصویر بنانا چاہتا تھا کہ جس میں پانی اڑتا ہوا نظر نہ آئے، چونکہ یہ پرندہ انتہائی تیز رفتاری سے غوطہ لگاتا ہے اوراس کی عکس بندی کرنے کے لیے بہت کم وقت ملتا ہے۔ ایلن مک اپنے مقصد کو پانے کے لیے دن رات کوشش کرتا رہا اور بلآخر 7 لاکھ 21 ہزارویں تصویر پر اسے اپنی مطلوبہ تصویر لینے میں کامیابی مل گئی۔

install suchtv android app on google app store