صارفین کیلئے خوشخبری، حکومت نے انٹرنیٹ پر عائد ٹیکس ختم کر دیا

ملک بھر میں انٹرنیٹ صارفین کیلئے خوشخبری ہے کہ حکومت نے انٹرنیٹ پر عائد ٹیکس ختم کرنے کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نوٹس کے تحت انٹرنیٹ پر عائد کیا گیا 19.5 فیصد ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے 1500 سے زائد انٹرنیٹ کے استعمال پر 19.5 فیصد ٹیکس عائد کیا تھا تاہم مختلف حلقوں کی جانب سے احتجاج کے باعث پانچ ماہ قبل یہ ٹیکس ختم کرنے کا وعدہ بھی کر لیا گیا تھا۔

پانچ ماہ کے عرصے کے بعد حکومت نے بالآخر اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے اور انٹرنیٹ پر عائد ٹیکس ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store