مجھے کوئی کام پسند نہیں تو نہ دیکھوں گی نہ کرونگی: سوہائے علی ابڑو

سوہائے علی ابڑو سوہائے علی ابڑو

اداکارہ سوہائے علی ابڑو نے کہا ہے کہ اگر کسی کو آئٹم سانگ پسند نہیں تو نہ دیکھے مگر کوئی کسی کو اس میں کام کرنے سے نہیں روک سکتا۔

ایک انٹرویو میں سوہائے علی ابڑو نے اداکار حمزہ علی عباسی کے آئٹم سانگ کی مخالفت پر سوہائے نے کہا کہ حمزہ نہایت سادہ انسان ہے تاہم وہ کسی کو کوئی کام کرنے سے روک نہیں سکتا۔

انھوں نے کہا کہ اگر مجھے کوئی کام پسند نہیں آئیگا تو میں اسے نہیں دیکھوں گی یا وہ نہیں کرونگی لیکن میں کسی کو اسے کرنے سے روک نہیں سکتی۔

انھوں نے کہا کہ پاکستانی فلمی صنعت نئی ہے اسی لیے دیکھنے والوں کو ہر بات کافی بڑی لگتی ہے جب کہ کوئی بھی انڈسٹری اچھے برے کام سے مل کر بنتی ہے۔

install suchtv android app on google app store