رابی پیرزادہ 2سال بعد دوبارہ گلوکاری کی طرف آگئیں

رابی پیرزادہ رابی پیرزادہ

گلوکارہ رابی پیرزادہ نے والدین کی خواہش پرایم بی اے مکمل کرنے کی پابندی سے آزاد ہوکردوسال بعد گلوکاری کا آغاز کر دیا۔

انھوں نے گزشتہ روزلاہورپریس کلب میں ریشماں مرحومہ کا گایا مقبول گیت ’وے میں چوری چوری ‘ کومغربی سازوں کے ساتھ ریکارڈ کرنے کے بعد وڈیولانچ کردیا۔اس موقع پرگلوکارہ رابی پیر زادہ نے بتایا کہ ان پر گلوکاری نہ کرنے کے لیے والدین کی جانب سے پابندی لگائی گئی تھی کہ میں پہلے ایم بی اے مکمل کرونگی اوراس کے بعد گلوکاری کا دوبارہ سے آغاز کرونگی۔ اب میں نے ایم بی اے مکمل کر لیا ہے اور والدین کی اجازت سے دوبارہ سے گلوکاری شروع کر دی ہے۔

اس حوالے سے آج میری البم ’’چوری چوری‘‘ ریلیز ہورہی ہے۔ اس وڈیو کی ڈائریکشن سہیل جاوید نے دی ہے۔ رابی پیر زادہ نے کہا کہ ایک فلم سائن کر لی ہے۔

install suchtv android app on google app store