معروف ہولی وڈ ڈائریکٹر ویز کریوین انتقال کرگئے

معروف ہولی وڈ ڈائریکٹر ویز کریوین انتقال کرگئے اے پی فوٹو

ہولی وڈ ہارر فلموں کے معروف ہدایتکار ویز کریوین 76 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ویز کریوین برین ٹیومر کے مرض میں مبتلا تھے جس کی وجہ سے وہ انتقال کر گئے۔

ہدایتکار کا انتقال اتوار کو لاس اینجلس میں ان کے گھر پر ہوا ہے۔

کریوین اوہایو ریاست کے کلیولینڈ میں پیدا ہوئے تھے۔

ویز کریوین کی پہلی فلم ’دی لاسٹ ہاؤس آن دی لیفٹ‘1972 میں ریلیز ہوئی تھی جسے انھوں نے خود ہی لکھا اور اس کی ہدایت کاری کی اور اس کی ایڈیٹنگ بھی کی۔

ویز کریوین ’نائٹ میئر آن ایلم اسٹریٹ‘ فرنچائز کے بانی بھی تھے۔

انہوں نے اس فلم کی کہانی لکھی بھی تھی اور اس کی ہدایتکاری کے فرائض بھی انجام دیے تھے۔

اس فلم کی ریلیز 1984 میں ہوئی جس کے بعد اس فلم نے ہولی وڈ میں ہارر فلموں کا ایک نیا میعار قائم کیا۔

انہوں نے 1996 میں ریلیز مقبول فلم ’سکریم‘ کے تینوں سیکول کی ہدایات بھی دی تھیں۔

اس فلم نے امریکہ میں 10 کروڑ امریکی ڈالر کی کمائی کی تھی۔

ویز کریوین کے سوگواروں میں ان کی اہلیہ اور فلم ساز ایا لیبونکا، بہن کیرول بہرو، بیٹا جوناتھن کریوین، بیٹی جیسیکا کریوین، سوتیلی بیٹی نینا ٹارناوسکی اور تین پوتے پوتیاں شامل ہیں۔

ان کے علاوہ انھوں نے جن تھریلر فلموں کی ہدایت کاری کی ان میں ’دا پیپل انڈر دا سٹیئرز‘، ’سویمپ تھنگز‘ اور ’سمر فیئر‘ شامل ہیں۔

install suchtv android app on google app store