ٹیلر سوئفٹ نے چار ایوارڈ اپنے نام کر کے ایم ٹی وی ایوارڈز کا میلہ لوٹ لیا

گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے ویڈیو اۤف دی ایئر سمیت 4 ایوار ڈ اپنے نام کر کے ایم ٹی وی ایوارڈز میلہ لوٹ لیا۔ ٹیلر سوئفٹ اور نکی میناج کی جوڑی کی پر فارمنس نے خوب رنگ جمایا۔

لاس اینجلس میں سجے موسیقی کے میلے میں ٹیلر سوئفٹ نے اپنے گانے ’بیڈ بلڈ‘ پر سب سے بڑا ایوارڈ ویڈیو آف دی ائیر حاصل کیا جبکہ انکے گانے ’بلینک اسپیس‘ کو بہترین فیمیل ویڈیو اور بہترین پوپ ویڈیو کے ایوارڈز سے نوازا گیا۔ تقریب میں کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر نے بھی آواز کا جادو جگایا۔

install suchtv android app on google app store