دستخط سے ممکن شخصیت شناسی

کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ چیز آپ کی شخصیت کے متعدد راز بھی افشاءکردیتی ہے؟ ایسا دعویٰ ایک نئی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔

دستخط کا تجزیہ کرنے والے ماہرین نے ایک انفو گراف میں بتایا ہے کہ یہ چیز کسی بھی فرد کی شخصیت کی مضبوطی اور کمزوریوں کو نمایاں کرسکتی ہے۔

اس حوالے سے مختلف معروف شخصیات کے دستخط کا تجزیہ کیا گیا۔

مثال کے طور پر فیس بک کے بانی مارک زیوکربرگ کے دستخط کے تجزیے سے پتا چلتا ہے کہ وہ بہت زیادہ پراعتماد اور خود پر یقین رکھنے والی شخصیت ہیں تاہم وہ اپنی نجی زندگی کو لوگوں کی نظروں سے دور رکھنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

اسی طرح بل گیٹس کے آسانی سے پڑھنے میں آجانے والے دستخط ان کی صاف گو اور متعدل مزاج شخصیت کا اظہار کرتے ہیں۔

ماہرین نے اس حوالے جو چارٹ بنایا ہے اس کے مطابق اپنے دستخط ایسے کرنا جو دیگر افراد کی سمجھ میں نہ آئے، حاضر جواب اور ذہنی طور پر تیز شخصیت کے عکاس ہوتے ہیں۔

اسی طرح سمجھ میں آجانے والے دستخط کرنے والے کھلی اور صاف گو شخصیت کے مالک ہوتے ہیں جبکہ پہلا نام آسانی سے سمجھ میں آجانے والے اور آخری نام کو پڑھنے میں مشکل میں ڈال دینے والے افراد ذاتی کامیابیوں کو اہمیت دیتے ہیں تاہم ان تک رسائی آسان ہوتی ہے۔

جو لوگ اپنے دستخط کے نیچے لکیر ڈالتے ہیں وہ ذاتی اہمیت کا احساس رکھتے ہیں، اسی طرح دستخط کے اختتام پر نکتہ یا چھوٹی سی لائن ڈالنے والے پرعزم، محتاط شخصیت کے مالک ہوتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دستخط میں اپنے اصل کی بجائے نک نیم یا عرف کو لکھنے والے افراد خودمختار اور اپنی صلاحیتوں پر اعتماد رکھنے والے ہوتے ہیں اور اپنے نام کا پہلا حصہ دستخط کے طور پر استعمال کرنے والے کاروبار کے حوالے سے ریلیکس سوچ رکھنے والے ہوتے ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store