ایان علی کرنسی سمگلنگ کیس ، نامزد ملزم اویس کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

ایان علی کرنسی سمگلنگ کیس ایان علی کرنسی سمگلنگ کیس

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے ایان علی کرنسی سمگلنگ کیس میں نامزد ملزم اویس کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی ، ملزم کا موقف ہے کہ ایان علی سے کوئی تعلق نہیں، جائیداد خریدنا جرم نہیں۔

ماڈل گرل ایان علی کرنسی سمگلنگ کیس کے ملزم پراپرٹی ڈیلر اویس نے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کیس کی مرکزی ملزمہ ایان علی سے کوئی تعلق نہیں ہے .

ایان علی سے جائیداد خریدی ، پراپرٹی خریدنا کوئی جرم نہیں ہے ، عدالت نے ملزم کی درخواست منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں اور حکم دیا ہے کہ آئندہ سماعت تک درخواست گزار کو حراساں یا گرفتار نہ کیا جائے۔ درخواست کی سماعت چھبیس مئی تک ملتوی کر دی۔

install suchtv android app on google app store