گلوکارہ ظل ہما کوبچھڑے ایک سال بیت گیا

گلوکارہ ظل ہما گلوکارہ ظل ہما

ملکہ ترنم نورجہاں کی صاحبزادی گلوکارہ ظل ہما کو ہم سے بچھڑے ایک سال بیت گیا۔

گلوکارہ ظل ہماءکو ان کی والدہ ملکہ ترنم نورجہاں کی شبیہ بھی کہا جاتاتھاانہوں نے اپنے فنی کیرئیر میں ہمیشہ اپنے انداز سے زیادہ عظیم ماں کے فن کودنیا بھر میں زندہ رکھنے کی کوشش کی اور بے پناہ کامیابیاں سمیٹیں۔

 برسی کے موقع پر گلوکارہ ظل ہما کے بیٹوں اور منہ بولی بیٹی اداکارہ ریشم نے ان کی قبر پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور دعائے مغفرت کی جبکہ حقیقی ماں سے بڑھ کر ظل ہما سے محبت رکھنے والی ریشم نے اپنی رہائشگاہ پربرسی کے حوالے سے قرآن خوانی کا اہتمام بھی کیا۔

ملکہ ترنم مادام نورجہاں کی طرح انکی صاحبزادی ظل ہما کی ازدواجی زندگی بھی ہنگاموں سے دوچار رہی اور بالآخر عقیل بٹ سے انکی علیحدگی ہوگئی۔ ازدواجی زندگی میں ناکامی کے بعد 1990 کے اوائل میں ظل ہما نے اپنے شوق موسیقی کی آبیاری کرتے ہوئے موسیقی کی تعلیم حاصل کرنا شروع کردی اور قدرت کا کمال دیکھیے کہ غلام محمد سازنواز انکی والدہ ملکہ ترنم نورجہا ں کے بھی استاد تھے اور بعد میں ظل ہما نے موسیقی کی تعلیم حاصل کرنے کیلئے غلام محمد سازنواز کے پاس زانوئے تلمذ تہہ کیا۔

انہوں نےایک اخبار کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاتھا کہ اس عمر میں موسیقی کی تعلیم حاصل کرنا نا صرف عجیب بلکہ ایک دقت طلب مرحلہ ہے تاہم انہوں نے انتہائی اخلاص کے ساتھ ذہن بنالیاہے کہ وہ موسیقی کی تعلیم حاصل کرینگی کیونکہ علم کے سیکھنے کا عمل ناقابل اختتام ہے۔

انسانیت پیارمحبت اور فن کی حسین تصویرگلوکارہ ظل ہماءتو ہم میں نہیں مگر ان کا لگایا ہواہر سر امر ہوگیا ہے

install suchtv android app on google app store