استاد بڑے غلام علی خان کو ہم سے بچھڑے آج 47 برس بیت گئے

استاد بڑے غلام علی خان استاد بڑے غلام علی خان

کلاسیکی موسیقی کے معروف قصور گھرانے کے ماتھے کا جھومر ممتاز گا ئیک استاد بڑے غلام علی خان کو ہم سے بچھڑے آج 47 برس بیت چکے ہیں .

قصور گھرانے کے چشم و چراغ اور کلاسیکی موسیقی کی دیو مالائی شخصیت استاد بڑے غلام علی خان کی تانین اس قدر شفاف، پاکیزہ بامعانی اور اثر انگیز ہیں کہ سننے والا ان میں کھو کر رہا جاتا ہے۔

استاد بڑے غلام علی خان کی گائی ٹھمری’’یاد پیا کی آئے ‘‘ اتنی مشہور ، دلکش، اور دل میں اتر جانے والی ہے کہ ہر گلوکار اسے گائے بنا گلوکاری کا شوق پورا نہیں کر سکتا ۔بڑے غلام علی خان نے جو راگ گائے انہیں لے کر برصغیر کے موسیقاروں نے اپنی دھنیں تخلیق کیں۔

استاد بڑے غلام علی خان نے اپنی فنی زندگی میں فلم مغل اعظیم جیسے شاہکار کو اپنی آواز بخشی اور اس کی مو سیقی کو لازوال بنا دیا ۔استاد بڑے غلام علی خان جیسے بے مثل فنکار صدیوں میں پید ا ہوتے ہیں ۔ استادے اعظیم کے اسم سے نوازے جانے والا یہ اعظیم گائیک اپنے فن کا بے تاج بادشاہ ہے

install suchtv android app on google app store