معروف پاکستانی اداکارہ ریما کے گھر بیٹے کی پیدائش

پاکستان کی معروف اداکارہ ریما کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ ان کے شوہر طارق شہاب کے مطابق بچہ اور ماں دونوں صحت مند ہیں۔

پاکستان کی معروف ادکارہ ریما نے امریکا کے شہر ورجینیا میں بیٹے کو جنم دیا ہے۔ ان کے شوہر طارق شہاب کا کہنا ہے کہ بچہ اور ماں دونوں صحت مند ہیں۔ نوملود کا نام اذلان محمد سید شہاب رکھا گیا ہے۔

ریما خان نے بیٹے کی پیدائش پر نیک تمناؤں کا اظہار کرنے پر اپنے پرستاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جلد پاکستان آئیں گی۔ اپنے پیغام میں ریما خان نے قوم کو یوم پاکستان کی مبارکباد بھی دی۔

install suchtv android app on google app store