جلیبی نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی

ریڈ رم فلمز کی مشترکہ پیشکش فلم جلیبی آج سے نمائش کے لئے پیش کر دی گئی، جسے شائقین میں بے حد سراہا جا رہا ہے۔

میڈان پاکستان کے بینر تلے بننے والی فلم جلیبی کی کہانی انڈرورلڈ مافیا اوراس سے جڑے کرداروں کے گرد گھومتی ہے، فلم جلیبی میں کئی ناموراداکاروں نے اپنے فن کے جوہر دکھائے ہیں.

بہترین ہدایت کاری اوراداکاری پرمبنی فلم کو شائقین کی طرف سے پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ شائقین جلیبی کے مرکزی کرداروں میں ساجد حسن، عدنان جعفر، علی سفینہ، دانش تیمور، وقار علی ، ژالے سرحدی اور سبیکا امام شامل ہیں

فلم جلیبی میں کام کرنے والے اداکاروں کا کہنا تھا کہ تھرل اور سسپنس سے بھرپور جلیبی کی کہانی شائقین کو پسند آئیگی۔ اسٹارز کا کہنا تھا کہ فلم جلیبی مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کرے گی.

install suchtv android app on google app store