ہالی وڈ اداکار ول سمتھ کی ایکشن فلم فوکس کا باکس آفس پر پہلا نمبر

فوکس فوکس

ہالی وڈ اداکار ول سمتھ کی اداکاری سے سجی ہالی وڈ ایکشن اور کامیڈی فلم فوکس 18.7 ملین ڈالر بزنس کے ساتھ باکس آفس پر چھا گئی۔ دھواں دھار ایکشن سے بھرپور کنگزمین دی سیکرٹ سروس دوسرے نمبر پر پہنچ گئی۔

ہالی وڈ اداکار ول سمتھ اور خوبرو اداکارہ مارگوٹ روبے کی اداکاری سے سجی فلم فوکس 27 فروری کو امریکا سمیت دنیا بھر کے سینما گھروں کی زینت بنی۔ رومانس، کامیڈی اور ایکشن سے سجی فلم اب تک 18عشاریہ 7ملین ڈالرسمیٹ چکی ہے۔

باکس آفس پر ٹاپ کرنے والی فلم سے ول سمتھ کی کئی امیدیں وابستہ ہیں۔ ہالی وڈ باکس آفس پر دوسرا نمبر دھواں دھار ایکشن سے سجی فلم کنگزمین دی سیکرٹ سروس کا ہے۔ جو 11عشاریہ 9 ملین ڈالر کما چکی ہے۔ تیسرے نمبر پر اینیمیٹڈ فلمThe SpongeBob Movie: Sponge Out of Water ہے۔ جو اب تک 10.8 ملین ڈالر سمیٹ چکی ہے۔

install suchtv android app on google app store