مصریوں نے غلطی سے فرعون کی ’شیو‘ کر دی

مصر کے عجائب گھر میں رکھے گئے فرعون ’طوطن خامین‘ کے سونے کے مجسمے کی داڑھی غلطی سے ٹوٹ گئی جس پر پریشانی سے بچنے کیلئے داڑھی کو گلیو کی مدد سے واپس جوڑ دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ عجائب گھر میں مجسمے کی صفائی اور منتقلی کے دوران پیش آیا اور قدیم فرعون کی داڑھی ہی اکھڑ کر الگ ہو گئی۔ اس پر ملازمین شدید پریشانی میں مبتلا ہو گئے کیونکہ یہ مجسمہ ہزاروں سال پرانا تھا۔ اس صورتحال میں اعلیٰ انتظامیہ کے علم میں لائے بغیر ہی فرعون کو داڑھی کو گلیو کی مدد سے واپس جوڑ دیا گیا۔

تاہم اس دوران گلیو کا استعمال کا کچھ زیادہ ہی کر دیا گیا۔ یہی وجہ تھی کہ ایک ویڈیو میں پیلے رنگ کے گلیوکی تہہ کو دیکھ لیا گیا جس پر ہنگامہ کھڑا ہو گیا۔

ابتدائی طور پر تو عجائب گھر کی انتظامیہ نے اس واقعے کے وقوع پذیر ہونے سے انکار کیا مگر اب انہوں نے یہ تسلیم کر لیا ہے کہ یہ گلطی واقعی سرزد ہو ئی ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تاریخی مجسمے کی باقاعدہ مرمت ممکن ہے اور جلد بازی میں استعمال کئے گئے گلیو کے نقصانات سے بچنے کیلئے جلد ہی مجسمے کو مرمت کیلئے بھجوایا جائے گا اور یہ پھر سے پہلے جیسا ہی دکھائی دینے لگے گا۔

دوسری جانب دنیا بھر کے مورخین نے انتظامیہ کیخلاف اس سنگین غفلت پر سخت ترین کاروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store