سلمان خان کی بہن آرپیتا کے بارے میں دلچسپ انکشافات

سلمان خان کی بہن آرپیتا کی حال ہی میں بزنس مین آیوش شرما سے شادی ہوئی ہے جس میں بالی ووڈفنکاروں کی ایک کثیر تعدادنے شرکت کی۔ شاہ رخ خان، عامر خان، کترینہ کیف اور دیگر بڑے بڑے ستارے اس شادی میں شریک ہوئے اور اسے میڈیا میں خصوصی کوریج دی گئی۔

آئیے آپ کو آرپیتا کے بارے میں وہ باتیں بتاتے ہیں جو شاید آپ نے پہلے نہیں سن رکھی ہوں گی۔

اکثر لوگوں سلمان خان اور آرپیتا کی خوبصورتی کے فرق کے بارے میں کافی باتیںکرتے ہیں لیکن یہ بتانا ضروری ہے کہ وہ سلمان خان کی حقیقی بہن نہیں ہے بلکہ اسے بچپن میں گود لیا گیا تھا۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ سلمان خان نے اسے گود لیا جبکہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ سلمان خان کی سوتیلی والدہ ’ہیلن‘ نے آرپیتا کی حقیقی والدہ کے انتقال کے بعد اسے گود لیا۔

آرپیتا کی ایک اداکار ارجن کپور کے ساتھ دوستی چند سال پہلے ہوئی تھی۔ ارجن کپور کا وزن اس وقت 140 کلوگرام تھا اور وہ آرپیتا کی محبت میں بھی مبتلا رہا لیکن یہ سلسلہ دو سال بعد ہی ختم ہوگیا۔

آرپیتا نے اپنے جسم پر ایک ’ٹیٹو‘ بنوایا ہوا ہے جس میں ’خان فیملی‘ کے نام لکھے ہوئے ہیں جبکہ اس نے اپنے شوہر آیوش شرما کے نام کا ’ٹیٹو‘ بھی بنوا رکھا ہے۔

آرپیتا نے لندن سکول آف فیشن سے ڈگری لی ہے اور وہ ممبئی میں انٹیریر ڈیزائننگ سے وابستہ ہیں۔

آرپیتا کے شوہرکے والد ہماچل پردیس سے کانگریس پارٹی کے وزیر ہیں۔

شادی کے بعد اس کا نام آرپیتا خان شرما ہوگا۔ آیوش شرما اور آرپیتا ایک دوسرے کو بہت پسند کرتے ہیں اور حال ہی میں دونوں نے اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر تصاویر کے ذریعے اس کا کھل کر اظہار بھی کیا ہے۔

یہ شادی 2015ء میں ہونی تھی لیکن پھر سلمان خان کے والد سلیم خان کی 50ویں شادی کی سالگرہ جو کہ 2014ءمیں تھی کے باعث سلمان نے آرپیتا کو اسی سال شادی کرنے کا کہا اور یہ شادی سر انجام پائی۔

install suchtv android app on google app store