شہزادہ ولیئم Angry Birds کی مدد لیں گے

جنگلی حیات کے غیر قانونی شکار کے خطرات کو نمایاں کرنے کیلئے شہزادہ ولیئم اور مشہور گیم 'Angry Birds' بنانے والے ایک نیا گیم بنائیں گے۔

برطانوی شاہی خاندان کے ولیئم نے 'لاکھوں جانوروں کی غیر قانونی ہلاکتوں' کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جانوروں کے اعضاء سے جڑا کاروبار جرائم پیشہ تنظیموں، حتی کہ شدت پسندوں کو فنڈ اکھٹا کرنے میں مدد گار ثابت ہو رہا ہے۔

انہوں نے ایک ریکارڈ شدہ پیغام میں کہا 'شکار کی وجہ سے جنگلی حیات ختم ہونے کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔ اگر ہم نے فوری نوٹس نہ لیا تو یہ شاندار مخلوق میری زندگی میں جنگلوں میں کہیں ختم ہو جائے گی'۔

'Roll with the Pangolins’ نامی نیا گیم 'Angry Birds' کھیلنے والے دنیا بھر میں 20 کروڑ لوگوں کو دستیاب ہو گا جبکہ پیر سے اس گیم کا ایک ہفتہ پر مشتمل ٹورنامنٹ بھی منعقد ہو گا۔

شہزادہ ولیئم کی خیراتی تنظیم 'United for Wildlife' انگری برڈ بنانے والے ادارے 'Rovio Entertainmnet’ کے ساتھ مل کر یہ اقدام اٹھا رہی ہے۔

شہزادہ نے گیمرز پر زور دیا ہے کہ وہ مل کر 'ان شاندار مخلوقات' کو ختم ہونے سے بچائیں۔

install suchtv android app on google app store