پاکستانی کامیڈین سعد ہارون ’’عالمی کامیڈین مقابلوں‘‘ کے فائنل میں پہنچ گئے

فائنل میں پہنچنے والے 5 امیدواروں میں سے پاکستانی کامیڈین سعد ہارون تیسرے نمبر پر رہے فائنل میں پہنچنے والے 5 امیدواروں میں سے پاکستانی کامیڈین سعد ہارون تیسرے نمبر پر رہے

پاکستان کے پہلے انگریزی اسٹیج مزاح کار سعد ہارون نے دنیا کے بہترین کامیڈین مقابلوں کے فائنل راؤنڈ کے لئے کوالی فائی کرلیا۔

امریکا کے شہر لاس ویگاس میں دنیا بھر سے منتخب ہوکر سیمی فائنل میں پہنچنے والے 10 بہترین کامیڈین کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں پاکستانی کامیڈین سعد ہارون نے 3 ہزار 330 ووٹ حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کرکے فائنل کے لئے کوالی فائی کرلیا جب کہ فائئل میں پہنچنے والے دیگر امیدواروں کا تعلق فن لینڈ، فرانس، اسپین اور متحدہ عرب امارات سے ہے جن کے درمیان فائنل 24 اکتوبر کو اقوام متحدہ کے عالمی دن کے موقع پر ہوگا۔

بہترین کامیڈین کی تلاش کے لئے ہالی ووڈ نائٹ کلب کی ”لاف فیکٹری” کی جانب سے مقابلوں کا انعقاد کیا جارہا ہے اور فائنل مقابلے میں پوزیشن حاصل کرنے والے امیدوار کو 10 ہزار امریکی ڈالر انعام اور امریکا بھر میں کامیڈی ٹور کرایا جائے گا۔

واضح رہے کہ سعد ہارون پہلے پاکستانی کامیڈین ہیں جنہوں نے انگریزی میں اسٹیج کامیڈی کر کے نہ صرف ملک میں نام کمایا بلکہ ہالی ووٹ نائٹ کلب کی جانب سے عالمی مقابلوں میں کامیابی کے بعد اب ان کا شمار بہترین کامیڈین میں ہورہا ہے۔

install suchtv android app on google app store