فلم ’’نامعلوم افراد‘‘ کی باکس آفس پر کامیابی نے حوصلے بڑھا دیئے ہیں: ہدایت کار نبیل قریشی

فلم ’’نامعلوم افراد‘‘ کی باکس آفس پر کامیابی نے حوصلے بڑھا دیئے ہیں: ہدایت کار نبیل قریشی فائل فوٹو

فلم ’’نامعلوم افراد‘‘ کے ہدایت کار نبیل قریشی اور پروڈیوسر فضا علی مرزا نے کہا ہے کہ صرف سوچنے اور باتیں کرنے سے حالات تبدیل نہیں ہوتے جب کہ فلم کی باکس آفس پر کامیابی نے حوصلے بڑھا دیئے ہیں ۔

لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ’’نامعلوم افراد‘‘ کے ہدایت کارنبیل قریشی اورپروڈیوسر فضا علی مرزا نے کہا کہ فلم بینوں نے عید پر بھارتی فلم کے مقابلے میں جس طرح سے پاکستانی فلموں کو سراہا اس سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ لوگ اپنے فنکاروں کو پردہ اسکرین پر دیکھنا چاہتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ہدایتکار نبیل قریشی نے کہا کہ انہوں نے ڈائریکشن کی باقاعدہ تربیت حاصل نہیں کی کیونکہ پاکستان میں کوئی اکیڈمی نہیں ہے،انہوں نے دیکھ کر سیکھا اور سیکھنے کے عمل سے گزر رہے ہیں۔

اداکارہ عروہ حسین کا کہنا تھا کہ پہلی فلم سے ہی اتنا اچھا رسپانس ملنے پر بے حد خوشی ہے اور مستقبل میں بھی معیاری فلموں میں کام کرتی رہوں گی، آئٹم سانگ کے سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر آفر ہوئی تو انکار نہیں کروں گی جب کہ اس موقع پر سنیئر اداکار سلمان شاہد ، محسن عباس حیدر بھی موجود تھے۔

install suchtv android app on google app store