پرندوں کی چہچاہٹ گھر کی مالیت بڑھا دیتی ہے

پرندوں کی چہچاہٹ گھر کی مالیت بڑھا دیتی ہے فائل فوٹو

گھر کے باغیچے میں پرندوں کے چہچاہٹ سن کر کس کا مزاج خوشگوار نہیں ہو جاتا مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ چیز آپ کے گھر کی مالیت بھی بڑھا دیتی ہے۔

جی ہاں یہ دلچسپ انکشاف امریکی یونیورسٹی میں ہونے والی ایک نئی تحقیق میں سامنے آیا ہے جس کے مطابق جن گھروں میں پرندوں کی بھرمار ہوتی ہے ان کی مالیت دوسرے گھروں کے مقابلے میں کئی گنا بڑھ جاتی ہے۔

ماہرین کے بقول گھر خریدنے والے بلبل یا ایسے ہی پرندوں کی چہچاہٹ سننا بہت پسند کرتے ہیں اور جتنے بھی پرندے آپ کے گھر میں ہوں گے اس کی مالیت بھی اتنی ہی بڑھتی چلی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store