کھیل ہی کھیل میں کروڑوں کمانے والا بچہ

8 سالہ ایون اور اس کے والد جراڈ مختلف کھلونوں سے کھیلتے اور اس کے ساتھ ساتھ اس کی ویڈیو بناتے، پہلے پہل تو یہ کھیل اور ویڈیو تفریحاً بنائی جاتی لیکن کچھ دنوں کے بعد جراڈ نے محسوس کیا کہ بنائی گئی ویڈیو کو دیکھا جائے تو عجیب سی خوشی محسوس ہوتی تھی۔

چنانچہ اسے مزید دلچسپ بنانے کیلئے دلچسپ کھیلوں اور کھلونوں کا چناﺅ کرنے لگا اور ان ویڈیوز کو یوٹیوب کے ”ٹیوب ایچ ڈی“ چینل پر اپ لوڈ کرنا شروع کیا۔ دونوں باپ بیٹے کو حیران کن طور پر مقبولیت ملنے لگی۔

پہلے ہی ویڈیو کو دیکھنے والوں کی تعداد ایک ملین سے تجاوز کرگئی۔ اس چینل کی تو کایا ہی پلٹ گئی۔ صرف 8 سالہ ایون کیمرے کے سامنے کھلونوں سے کھیلتا ہے اور اس ویڈیو پر چینل نے ایک سال میں ایک ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کیا۔ یہاں بزنس اور مارکیٹنگ کا شعبہ قائم کیا گیا اور مارکیٹنگ کے لوگ ایون کے کھلونوں کی بابت اپنے چینل کے ذریعے اشتہار حاصل کرتی ہے اور کھلونوں کے برانڈ کے حوالے سے بھی منافع بخش کاروبار کرتی ہے۔

جراڈ اپنی ویڈیو پر پروڈکشن کمپنی چلاتے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ چینل کے لئے لاکھوں ڈالر کا بزنس دینے والا یہ بچہ اپنی زندگی خود بنائے اور تعلیم پوری کرکے ایک کامیاب شخص بنے۔

install suchtv android app on google app store