کوک اسٹوڈیو: ساؤنڈ آف نیشن

کوک اسٹوڈیو: ساؤنڈ آف نیشن فائل فوٹو

برصغیر پاک و ہند صدیوں سے موسیقی کی نت نئی اقسام کے حوالے سے معروف رہا ہے اور پاکستان کے قیام کے بعد بھی ملک میں ایک طرف مشرقی کلاسیکی گھرانے کافی عرصے تک موسیقی کی خدمت کرتے رہے تو دوسری طرف لوک گلوگاروں نے بھی اپنے مخصوص انداز سے اپنی روایات کو آگے بڑھایا.

جبکہ جدید پاپ یا مغربی موسیقی نے گزشتہ دو سے تین دہائیوں کے دوران پاکستانی معاشرے میں جگہ بنائی ہے اور اس شعبے میں بھی بڑے بڑے نام اور بینڈز سامنے آئے ہیں۔

تاہم سن 2000 کے بعد ملک میں موسیقی کے میدان میں جمود سا پیدا ہوگیا تھا جس کی وجہ عسکریت پسندی، فرقہ واریت اور دیگر سیاسی مسائل بنے مگر پھر کوک اسٹوڈیو کے نام سے ایک میوزیکل تجربے کا آغاز ہوا جس سے کلاسیکل، فوک اور مغربی طرز کے پاپ میوزک کے امتزاج سے ایک نئی قسم کی موسیقی سامنے آئی جو اپنی جگہ بنانے میں کامیاب رہی۔

مشہور بینڈ وائٹل سائنز میں شامل رہنے والے روحیل حیات نے 2008 میں کوک اسٹوڈیو کا منفرد خیال پیش کیا اور اس کو آگے بھی بڑھایا اور اس طرح ان کو پاکستانی لوک اور کلاسیکل موسیقی کا خزانہ مل گیا اور عوام میں بھی اسے بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی۔


کوک اسٹوڈیو کے اب تک چھ سیزن ہو چکے ہیں، جن کو مختلف پاکستانی ٹی وی چینلز پر نشر کیا گیا ا

install suchtv android app on google app store