آزادی مارچ پر گوگل گیم بھی متعارف کرا دی گئی

گیم ڈویلپرز نے خیالی طور پر عمران خان کو پہلے شہر اقتدار میں پہنچا دیا ہے جہاں ان کے مقصد کی راہ میں کنٹینرز رکاوٹ ہیں۔

یہ گیم گوگل پلے پر آزادی مارچ کے موقع پر اپ لوڈ کی گئی ہے جس کا کنٹینر رن ہے اور اس کے مرکزی کردار عمران خان ہیں۔

گیم میں دکھایا گیا ہے کہ عمران خان اسلام آباد جانے کے لیے تیار ہیں اور ان کا مقصد واضح اور اعتماد بلند ہے مگر ایک چیز ان کے قافلے کے سامنے رکاوٹ بن کر آجاتی ہے جو کہ کنٹینرز۔ تو گیم کھیلنے والوں کو عمران خان کو ان بلند و بالا کنٹینرز سے بچا کر پار پہنچانا ہے تاکہ وہ اس مشکل سے نجاات پاسکیں۔

ایسنٹریسا ٹیکنالوجی نامی ڈویلپر کی تیار کردہ یہ گیم تیرہ اگست کو گوگل پلے پر اپ لوڈ کی گئی اور یہ آنڈرائیڈ موبائل فونز پر چلائی جاسکتی ہے۔

install suchtv android app on google app store