گارڈین آف دی گلیکسی آج سے امریکی سنیماؤں کی زینت بنے گی

کہکشاں کے رکھوالے بُرائی سے خوفناک جنگ کیلئے تیار ہیں، فلم گارڈین آف دی گلیکسی آج سے امریکی سنیما گھروں کی زینت بن رہی ہے۔

ہالی ووڈ کہکشاں کے رکھوالے باکس آفس پر دھوم مچائیں گے، فلمساز کمپنی مارول انٹرٹینمنٹ کو یقین ہے کہ گارڈین آف دی گلیکسی اس ویک اینڈ پر باکس آفس پر راج کرے گی۔

فلم کے ٹکٹوں کی فروخت سے اندازہ ہوتا ہے کہ فلم 710 لاکھ ڈالرز تک کا بزنس کرے گی۔

لیجنڈری سنگر جیمز براؤن کے حالات زندگی پر مبنی فلم گیٹ آن اپ دوسرے نمبر پر ہے، امید کی جارہی ہے کہ یہ دستاویزی فلم 175 لاکھ ڈالر تک کمالے گی۔

باکس آفس کی دوڑ میں تیسری پوزیشن فلم لوسی کی متوقع ہے، خیال کیا جارہا ہے کہ سائنس فکشن فلم 170 لاکھ ڈالر کا بزنس کرے گی۔

فلم ہرکولیس 123 لاکھ ڈالر کے بزنس کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہنے کی امید کی جارہی ہے۔

فلم ڈاؤن آف دی پلانٹ آف دی ایپس اس ویک اینڈ پر پانچویں پوزیشن پر ہوگی، فلم سے 84 لاکھ ڈالر کی آمدنی حاصل ہونے کی توقع ہے۔

install suchtv android app on google app store