کراچی: آج مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی 47ویں برسی منائی جارہی ہے

مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح

آج ملک بھر میں مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی سینتالیسویں برسی منائی جارہی ہے۔

محترمہ فاطمہ جناح 31 جولائی 1893ءکو کراچی میں پیدا ہوئی تھیں ۔ بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی فاطمہ جناح بچپن سے ہی اپنے بڑے بھائی محمد علی جناح سے بہت قربت رکھتی تھیں محترمہ فاطمہ جناح، قائداعظم محمد علی جناح کی بہن ہی نہیں، بلکہ ان کی فکری وراثت کی بھی امین تھیں۔ محترمہ فاطمہ جناح لمحہ بہ لمحہ اپنے بھائی کے ساتھ رہیں محترمہ فاطمہ جناح نے اپنے بھائی کے دوش بدوش خدمت قوم و وطن کا بیڑا اٹھایا اور مسلمان عورتوں میں زندگی کی ایک نئی روح پھونک دی۔

محترمہ فاطمہ جناح نے اپنے عظیم بھائی کے ساتھ پاکستان کے قیام کی جدوجہد میں بھرپور حصہ لیا۔ قیام پاکستان کے بعد جب قائد شدید علیل ہوئے تو محترمہ فاطمہ جناح نے اپنے بھائی کی خدمت اور تیمارداری میں دن رات ایک کردیا ۔ اپنے عظیم بھائی کی وفات کے بعد انھوں نے ان کا مشن آگے بڑھانے کا کام سنبھال لیا اور وہ ان مقاصد عالیہ کی روشنی کا مینار بن گئیں جن کے مطابق قائد اعظم پاکستان کی تعمیر کے خواہاں تھے۔

1965 ء کے صدارتی انتخابات میں محترمہ فاطمہ جناح نے صدارتی امیدوار کے طور پر بھرپور حصہ لیا مگر وہ حکومتی مشینری اور بیورو کریسی کی سازشوں کے ہاتھوں شکست کھا گئیں۔ ان انتخابات کے بعد وہ ایک مرتبہ پھر سیاست سے کنارہ کش ہوگئیں مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح 9 جولائی 1967ءکو کراچی میں وفات پاگئیں ۔ وہ اپنے عظیم بھائی کے مزار کے احاطے میں آسودہ خاک ہیں

install suchtv android app on google app store