ہالی وڈ باکس آفس پر روبوٹس کا قبضہ

روبوٹس روبوٹس

نیویارک : ٹرانسفارمرز سیریز کی چوتھی فلم 'ٹرانسفارمرز: ایج آف ایکسٹنکشن' نے سو ملین ڈالرز کے بزنس کے ساتھ سال کی سب سے بڑی اوپننگ ویک اینڈ فلم کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

ٹرانسفارمرز سیریز کی اس نئی فلم میں مارک وہلبرگ پہلی دفعہ نظر آ رہے ہیں جبکہ ماضی کی تین فلموں میں شیالی بوف کا کردار مرکزی رہا تھا۔

امریکی باکس آفس پر سو ملین ڈالرز کے ساتھ آغاز کرنے والی اس فلم نے دنیا بھر میں دو سو ملین ڈالرز سے زائد کا بزنس کیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ لوگوں کو پسند آنے والی یہ فلم ناقدین کو بالکل پسند نہیں آئی تھی اور صرف سترہ فیصد نے اسے پسند کیا تھا۔

دوسری دنیا سے آئی مشینیں چند سال کی خاموشی کے بعد پھر جاگ اٹھیں، اس بار ان کی واپسی پہلے سے زیادہ خطرناک ہے، سٹیفن سپیل برگ کی پروڈکشن میں بنی فلم کے ہدایت کار مائیکل بے ہیں۔

install suchtv android app on google app store