دی فالٹس ان آور اسٹارز' کی باکس آفس پر دھوم'

ہالی وڈ فلم 'دی فالٹس ان آور اسٹارز' نے 'میلیفسنٹ' کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔ فوٹو گریب ہالی وڈ فلم 'دی فالٹس ان آور اسٹارز' نے 'میلیفسنٹ' کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔

امریکی رومانٹک فلم 'دی فالٹس ان آور اسٹارز' نے جنوبی امریکہ کے باکس آفس پر تہلکہ مچاتے ہوئے پہلی، مشہور فلم اسٹار انجلینا جولی کی پروڈکشن میں بننے والی فلم 'میلیفسنٹ' نے دوسری جبکہ ٹام کروز کی 'ایج آف ٹومارو' نے ٹاپ ٹین میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

رپورٹس کے مطابق نوجوان لکھاری جون گرین کے ناول پر مبنی فلم 'دی فالٹس ان آور اسٹارز' دو نوجوانوں کی محبت کی کہانی ہے، جن کی ملاقات ایک کینسر سپورٹ گروپ میں ہوئی۔

اس فلم نے پہلے ہی ہفتے میں اڑتالیس اعشاریہ دو ملین کا ریکارڈ بزنس کیا اور گزشتہ ہفتے کی نمبر ون فلم 'میلیفسنٹ' کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

'میلیفسنٹ' مشہور فلم اسٹار انجلینا جولی کی پروڈکشن ہے، جو سلیپنگ بیوٹی کی کہانی کی ماڈرن شکل ہے، اس فلم نے بھی تینتیس اعشاریہ پانچ ملین ڈالر کا بزنس کیا اور دوسری پوزیشن حاصل کی۔

ٹام کروز کی 'ایج آف ٹومارو' نے بھی ٹاپ ٹین میں تیسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے انتیس اعشاریہ ایک ملین ڈالر کا بزنس کیا ہے۔ اس فلم میں ٹام کروز نے خلائی مخلوق کا مقابلہ کرنے والے ایک سپاہی کا کردار ادا کیا ہے۔

ایکس مین: ڈیز آف فیوچر پاسٹ' نامی فلم نے باکس آفس پر چوتھی پوزیشن حاصل کی ہے اور ہفتے کے اختتام تک اس فلم نے محض چودہ اعشاریہ سات ملین ڈالر کا بزنس کیا۔

سیٹھ میک فارلین کی کاؤ بوائے کا میڈی دی فلم 'اے ملین ویز ٹو ڈائی ان دی ویسٹ' نے سات اعشاریہ دو ملین ڈالر کا بزنس کرتے ہوئے ٹاپ ٹین میں پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ اس فلم میں انہوں نے 1880 میں ایریزونا کے ایک کسان کا کرادرا ادا کیا ہے۔

بریان کرانسٹن کی 'گاڈزیلا' نے چھ ملین ڈالر کا بزنس کیا اور باکس آفس پر چھٹی پوزیشن حاصل کی۔ اس فلم میں بریان نےایک جاپانی سائنسدان کا کردار ادا کیا ہے جو انسانیت کی خدمت کرنے میں مصروف عمل ہے۔

سیٹھ روج اور روز بائرن کی فلم 'نیبرز' نے پانچ اعشاریہ دو ملین ڈالر کا بزنس کرتے ہوئے ساتویں پوزیشن حاصل کی۔

ایڈم سینڈلر اور ڈریو بیری مور کی رومانٹک کامیڈی فلم 'بلینڈڈ' نے چار اعشاریہ ایک ملین ڈالر کا بزنس کیا اور آٹھویں پوزیشن حاصل کی۔

جبکہ 'دی شیف' نامی فلم نے دو اعشاریہ چھ ملین ڈالرکا بزنس کرتے ہوئے نویں پوزیش حاصل کی، اس فلم کی کہانی ایک ایسے شیف کے گرد گھومتی ہے جو ایک کھانے کے ٹرک میں گھومتے ہوئے اپنے ٹیلنٹ کا مظاہرہ کرتا ہے۔

اے ایف پی

install suchtv android app on google app store