برصغیر میں ’’قائد اعظم‘‘ سے زیادہ باذوق اور خوش لباس رہنما نہیں آیا: اداکارایوشمان کھرانہ

برصغیر میں ’’قائد اعظم‘‘ سے زیادہ باذوق اور خوش لباس رہنما نہیں آیا: اداکارایوشمان کھرانہ جواہر لعل نہرو اچھی واسکٹ زیب تن کرتے تھے لیکن قائد اعظم جیسا خوش لباس کوئی دوسرا سیاستدان نہیں: ایوشمانر

بالی ووڈ کے اداکار ایوشمان کھرانہ کہتے ہیں کہ برصغیر کی تاریخ پر نظر ڈالی جائے تو قائد اعظم محمد علی جناح سے زیادہ باذوق اور خوش لباس سیاسی رہنما کوئی بھی نہیں۔

بھارتی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ایوشمان کھرانہ کا کہنا تھا کہ کسی بھی سیاستدان کو موقع کی مناسبت سے کا انتخاب کرنا چاہیئے، ہندوستان کی تاریخ میں بڑے بڑے خوش لباس سیاستدان گزرے ہیں، بھارت کے پہلے وزیر اعظم جواہر لعل نہرو جس انداز کی واسکٹ زیب تن کرتے تھے وہ آج بھی پہنی جاتی ہے لیکن قائد اعظم محمد علی جناح جیسا خوش لباس کوئی دوسرا سیاستدان نہیں، ان کے لباس جدید تراش خراش کے حامل ہوتے تھے۔ اس وجہ سے وہ ملک کے عوام اور خواص میں ایک نمایاں مقام رکھتے تھے اور لوگ ان کے انداز کو اپنانے کو اپنی شان سمجھتے تھے۔

ایوشمان کھرانہ کا کہنا تھا کہ اگر وہ رکن پارلیمنٹ ہوتے تو ہر قسم کی سواری کا استعمال کرتے اور مہنگی ترین گاڑیوں میں سفر کے علاوہ آٹو رکشہ اور موٹر سائیکل پر بھی کہیں جانے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔ اس کے علاوہ وہ معیاری تعلیم کے فروغ، خواتین کے تحفظ کے لئے قانون کا اطلاق، روزگار کے وسائل پیدا کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرتے۔

ویب ڈیسک

install suchtv android app on google app store