کراچی: احمد رشدی کی آج 31 ویں برسی منائی جارہی ہے

احمد رشدی احمد رشدی

پاکستان کی فلمی موسیقی پر بتیس سال تک راج کرنے والے گلوکار احمد رشدی کی آج اکتیسویں برسی منائی جارہی ہے، 

احمد رشدی 24اپریل 1934ء کو حیدرآباد دکن میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے بھارت میں بننے والی فلم عبرت میں اپنی گائیکی کا جادو جگایا۔1954 ء میں وہ پاکستان آگئے جہاں انہوں نے ریڈیو پاکستان سے بندر روڈ سے کیماڑی جیسے مقبول نغمے سے اپنے ایک نئے سفر کا آغاز کیا۔پاکستان میں احمد رشدی کی بطور پس پردہ گلوکار پہلی فلم کارنامہ تھی تاہم اس کی ریلیز سے پہلے ان کی ایک اور فلم انوکھی ریلیز ہوگئی۔

اس کے بعد انہوں نے پلٹ کر نہیں دیکھا۔ انہوں نے مجموعی طور پر951 فلمی نغمات ریکارڈ کروائے جن میں اردو نغمات کی تعداد 812 تھی۔ انہیں سب سے زیادہ مقبولیت ان نغمات سے ملی جو انہوں نے وحید مراد کے لئے ریکارڈ کروائے تھے۔

احمد رشدی نے 11 اپریل 1983ء کو اڑتالیس برس کی عمر میں کراچی میں وفات پائی انھوں نے اپنی گائیکی پر لاتعداد ایوارڈز حاصل کئے۔ حکومت پاکستان نے ان کی وفات کے20 برس بعد14اگست 2003ءکو انھیں ستارہ امتیازسے نوازا۔۔ وہ گیتوں کے ذریعے آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں

install suchtv android app on google app store