جانئیے ماہ ستمبر میں ستاروں کا احوال

  • اپ ڈیٹ:
  • زمرہ کالم / بلاگ
محمد علی زنجانی محمد علی زنجانی

Aries حمل:

آ پکا حاکم ستارہ مریخ یکم تا 27 ستمبر بیت السفر (نویں) رہتے ہوئے بیرونِ ملک سفر سے متعلقہ امور خاصی اہمیت کے حامل رہیں اور اعلیٰ تعلیم کے حصول کے مواقعؒ، روحانیت و مذہبی تقریبات میں شمولیت و انعقاد راحت بخشے۔ مریخ یہاں دسویں گیارہویں کے حاکم زحل کے ہمراہ ہو گا جس سے کاروباری و حلقہ احباب سے متعلقہ امور میں محتاط اور وعدوں کی پاسداری ضروری ہو۔

سفر میں تاخیر، ماہ کے شروع میں شمس قمر چھٹے قران ہمراہ عطارد مشتری اور راس ہونے کے باعث صحتِ جسمانی میں ورزش سے بہتری اور ادویہ و اغذیہ بھی فائدہ مند ہوں۔ یکم ستمبر چھٹے سورج گرہن سے ملازمتی ذمہ داریوں میں چوکنا اور صحت کا خاص خیال رکھیں۔ اندیشہ، مسائل پریشانی تحمل مزاجی سے محفوظ رہیں۔ 15,14 ستمبر شمس مریخ تربیع حالات کے پیشِ نظر مشاورت و سوچ بچار سے فیصلے کریں جلد بازی سے گریز، جذبات و غص پر کنٹرول رکھیں۔ ستمبر بارہویں چاند گرہن خفیہ حاسدین آشکار ہوں۔ 18,17 ستمبر مریخ یورانس تثلیث سے قائدانہ صلاحیت نکھریں اور تخلیی آئیڈیاز حوصلہ بڑھائیں۔ کئی ایک مسائل کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔ 20,19 ستمبر زہرہ مریخ تسدیس سے صحت مند تفریح اور سیر و سیاحت کے پروگرام، رومانوی طبیعت، تخلیقی صلاحیت نکھریں۔دورانِ چاند گرہن دو نفل نماز خسوف اور سورج گرہن دو نفل نماز کسوف ضرور ادا کریں تاکہ گرہن کے نحس اثرات سے محفوظ رہیں اور صدقات بھی حسبِ توفیق ضرور دیں۔

پہلا ہفتہ: سیر و سیاحت کا پروگرام خوشگوار گزرے گا۔ مقاصد میں کامیابی ہو سکے گی۔ کاروبار وسعت اختیار کر سکے گا اور آمدنی میں خاطر خواہ فائدہ کا امکان ہے۔اولاد راحت کا باعث ہوگی اور انعام وغیرہ یا پرائز بانڈ ز نکل سکتے ہیں۔ بیرون ملک سفر میں ابھی کچھ تاخیر ہے۔ حقیقت کو مدنظر رکھتے ہوئے اہم کام کر سکتے ہیں۔ مقاصد میں کامیاب ہو سکیں گے۔ حصول رزق کیلئے کوشاں افراد کو بہتر ذریعہ معاش مل سکے گا۔

د وسرا ہفتہ : شریک حیات کا تعاون حاصل ہوگا جس سے گھریلو ماحول پر سکون رہے گا۔بہن بھائیوں کا تعاون رہے گا۔ ملازمت سے متعلقہ معاملات احسن طور پر چل سکیں گے اور عزیزوں کی قربت حاصل رہے گی۔ صحت متاثر ہو سکتی ہے۔ لہٰذا خوراک کا خاص خیال رکھیں۔ مقاصد کے حصول کیلئے جدوجہد کرسکیں گے۔ صحت کا خاص خیال رکھیں۔ سفر کے دوران محتاط رہیں‘ حادثات کا اندیشہ ہے۔

تیسرا ہفتہ : محبت سے متعلقہ معاملات احسن طریقے سے چل سکیں گے۔ بہن بھائیوں اور رشتے داروں کیساتھ تعلقات مستحکم رہیں گے۔ جس سے کافی مسائل خود بخود حل ہو سکیں گے۔ شریک حیات کا تعاون حاصل ہوگا جس سے گھریلو ماحول پر سکون رہے گا۔مقاصد میں کامیابی ہو سکے گی۔ معاملات میں مثبت تبدیلی لا سکیں گے۔ خانگی و خاندانی مسائل کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔ دوسروں کو اپنے نقطہ نظر پر متفق کر سکیںگے۔ بہتر اور مثبت نتائج حاصل ہو سکیں گے۔

چوتھا ہفتہ :مالی مسائل کا بھی خاتمہ ہوگا اور شراکتی کاموں کو فروغ ملے گا۔ روحانیت کے شوق میں اضافہ ہو سکے گا۔قانونی معاملات میں نظر ثانی کرنا بہتر رہیگا۔ حاسدین زیر ہو سکیں گے۔ دوستوں کا تعاون حاصل رہے گا جس کے باعث طبیعت خوشگوار رہے گی۔ تخلیقی صلاحیتوں میں خاطر خواہ اضافہ ممکن ہوگا۔ مالی پوزیشن مستحکم ہو سکے گی۔ عشق و محبت سے متعلقہ امور خوشگوار رہیں گے۔

Taurus – ثور

آپکا حاکم ستارہ زہرہ یکم تا 23 ستمبر چھٹے بیت الارض رہتے ہوئے ملازمتی ذمہ داریوں میں اضافہ لیکن صحتِ جسمانی بہتر ہو سکے۔ 24 تم 30 ستمبر زہرہ ساتویں رہتے ہوئے شراکتی ازدواجی شریک کار سے روابط میں بہتری لائے۔ پانچویں مشتری عطارد شمس و قمر کی ہمراہ راس نشست رومانوی محبت کے معاملات میں خوشگواری کا احساس لیکن یکم ستمبر پانچویں سورج گرہن سے معاملات حساس بھی رہ سکیں بالخصوص اولاد کے روز و شب پر نگاہ رکھنی ضروری ہے۔ 3,2 ستمبر زہرہ زحل تسدیس کے باعث فرض شناسی، ایمانداری کے ساتھ ڈپلومیسی سے مثبت اقدامات و فیصلے بھی کر سکیں۔ 12,11 ستمبر زہرہ پلوٹو تربیع کے باعث جنس مخالف سے رنجش لیکن محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ چاند گرہن سے دوستوں سے توقعات کی وابستگی مایوسی دلائے۔ محتاط رہیں۔ 19,18 ستمبر زہرہ یورانس مطالبہ کے باعث منفرد خیالات کا اظہار اور سماجی پوزیشن متاثر ہونے کا اندیشہ۔ 20,19 ستمبر زہرہ مریخ تسدیس کے باعث صحتمند اقدامات اور تخلیقی صلاحیت نکھریں۔ گھریلو تزئین و آرائش میں خاص توجہ رہے۔دورانِ چاند گرہن دو نفل نماز خسوف اور سورج گرہن دو نفل نماز کسوف ضرور ادا کریں تاکہ گرہن کے نحس اثرات سے محفوظ رہیں اور صدقات بھی حسبِ توفیق ضرور دیں۔

پہلا ہفتہ :نصیب یاوری کرنے سے بہت سے پیچیدہ مسائل کا خاتمہ ہوگا اور پریشانی میں کمی آئے گی۔رشتے دار مدد گار رہیں گے۔ کیرئیر سے متعلقہ معاملات بہتر رہیں گے۔ جلد بازی سے گریز کریں۔ ورنہ نقصان کا اندیشہ ہے۔جنس مخالف کا کوئی فرد خاص توجہ کا مرکز رہے گا۔ سیاسی و سماجی امور بہتر رہیں گے۔ دوستی و سخاوت میں خاطر خواہ اضافہ ممکن ہو سکے گا۔ تقریب کا اہتمام کر سکتے ہیں اور کاروباری امور وسعت اختیار کر سکتے ہیں۔

دوسرا ہفتہ :ملازم پیشہ افراد کو مالی مسائل پیش آسکتے ہیں۔ جس کے باعث وہ ڈپریشن کا شکار ہو سکتے ہیں۔اس ہفتے گھریلو معاملات خاص توجہ کے مستحق ہونگے۔دوست مددگار رہیں گے۔لمبے عرصے کیلئے سرمایہ کاری کرتے وقت اچھی طرح تسلی کریں تاکہ بعد میں پچھتاوا نہ ہو۔کام میں خوبصورتی کو سراہا جائے گا۔ اہم کاروباری معاہدے طے ہو سکتے ہیں۔ مسائل کے حل میں بیرونی مدد ملے گی۔ غلط فہمیاں دور ہونے سے بھروسے میں اضافہ ممکن ہوگا۔

تیسرا ہفتہ : اس ہفتے لڑائی جھگڑے کا اندیشہ ہے لہٰذا اپنے غصے پر قابو رکھئے۔اس ہفتے زیادہ تر توجہ محبت سے متعلقہ معاملات پر رہے گی۔بہت سے پیچیدہ مسائل حل ہو نگے اور مالی پوزیشن میں بہتری کے امکان ہونگے۔دوست نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ لہٰذا محتاط رہیں۔کام میں خامیاں ہونے کے باعث مسائل میںاضافہ ہو سکتا ہے۔ دوسروں کی مدد سے کام میں بہتری آسکے گی۔

چوتھا ہفتہ : صحت متاثر ہو سکتی ہے لہٰذا محتاط رہیں۔معاملات محبت مزید بہتر ہونے سے آپ خود کو فریش محسوس کریں گے۔ قسمت کا ساتھ رہے گا۔ روحانیت کے شوق میں بتدریج اضافہ ہو سکے گا۔ خواہشات پوری ہو سکیں گی۔ غلط فہمیاں دور ہو سکیں گی۔ عزیز و اقارب پریشانی کا باعث ہو سکتے ہیں۔ شراکتی کام فائدہ مند رہیں گے۔ معاملات خوشگوار رہیں گے۔

 Gemini – جوزا

تمام ماہ آپکا حاکم عطارد شرفی گھر رہتے ہوئے یکم تا 22 ستمبر راجع رہتے ہوئے خانگی و سواری کے علاوہ زمین و جائیداد کے امور خاصی توجہ کے مستحق ہوں۔ جبکہ 23 ستمبر سے عطارد مستقیم میں ہونے سے خانگی مسائل کا مثبت حل اور حالات پرسکون رہیں۔ ساتویں مریخ زحل کی نشست اس ماہ بھی شراکتی امور محتاط رہیں اور یکم ستمبر چوتھے سورج گرہن زمین جائیداد اور خانگی امور خاصی توجہ کے مستحق ہوں اور والدہ کی صحت کا بھی خاص خیال رکھیں۔ 3,2 ستمبر عطارد مشتری قران سے حالات کے مطابق مثبت و مستحکم فیصلے کرس کیں اور سیکھنے کا عمل جاری رہے۔ 13,12 ستمبر عطارد مریخ تربیع کے باعث مسائل رکاوٹ اور خواہ مخواہ کی پریشانی کا اندیشہ۔ بحث و تکرار سے گریز،14,13ستمبر شمس عطارد قران کے باعث حالات کے مطابق فیصلے لینے کی ضرورت۔ سفر وسیلہ ظفر، ذہنی پختگی آنے سے حالات میں مثبت تبدیلیاں لاسکیں۔ 16 ستمبر وتدالسمائٔ میں چاند گرہن کیرئیر کاروبار اور عزت و ساکھ متاثر ہونے کا خدشہ، مثبت حکمتِ عملی اپنائیں۔ 24,23,22,21 ستمبر عطارد پلوٹو تثلیث کے باعث نفسیاتی مسائل و سوچ کا حل اور گفتگو میں اثر فائدہ مند رہے۔دورانِ چاند گرہن دو نفل نماز خسوف اور سورج گرہن دو نفل نماز کسوف ضرور ادا کریں تاکہ گرہن کے نحس اثرات سے محفوظ رہیں اور صدقات بھی حسبِ توفیق ضرور دیں۔

پہلا ہفتہ:ملازم پیشہ افراد کیلئے یہ ہفتہ خاص اہمیت کا حامل ہوگا۔ سیر و سیاحت کا پروگرام بنا سکیں گے‘بہت سے کام خود بخود سُدھر جائینگے۔ آپکی سحر انگیز گفتگو دوسروں پر اثر انداز ہونگی جس سے آپکی اہمیت میں اضافہ ہو سکے گا ۔ بہتر اور مستحکم فیصلے کر سکیں گے۔ معاملات پر اچھی طرح غور کرنے کے بعد دوسروں کی مشاورت سے بہتر فیصلے کر سکیں گے۔ جس سے مسائل کا خاتمہ ہو سکے گا۔ سوچ مثبت رہے گی۔

دوسرا ہفتہ : محبت سے متعلقہ معاملات بہتر رہیں گے اور سفر کا پروگرام بن سکتا ہے۔ اولاد راحت کا باعث ہوگی اور انعام وغیرہ یا پرائز بانڈ ز نکل سکتے ہیں۔ ہمسائے تعاون کریں گے۔جذبات و غصے پر قابو پانے کی کوشش کیجئے ورنہ نقصان دہ ثابت ہوگا۔ اہم کاروباری معاہدے طے ہو سکیں گے۔ درپیش مسائل اور غلط فہمیاں دور ہو سکیں گی۔ عزیز و اقارب کے تعاون سے خانگی و خاندانی مسائل کا کافی حد تک خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔

تیسرا ہفتہ: خواہشات پوری ہونے سے انجانی خوشی محسوس ہوگی۔ صحت متاثر ہو سکتی ہے۔ لہٰذا خوراک کا خاص خیال رکھیں۔نامکمل کام بخوبی انجام کو پہنچے گا۔ جس سے ڈپریشن میں کمی آئے گی۔ شخصیت میں نکھار کے ساتھ سچ میں بھی پختگی آئے گی جو کہ فائدہ مند ہوگی۔ سوچ مثبت رہے گی جس سے خواہ مخواہ کے درپیش مسائل کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔

چوتھا ہفتہ:بحث و تکرار سے گریز کریں ورنہ لڑائی جھگڑے کا اندیشہ ہے جس سے مسائل اور پریشانی میں اضافے کے سوا کچھ حاصل نہ ہوگا ازدواجی زندگی مسائل کا شکار ہو سکتی ہے۔ دوستوں کا تعاون حاصل رہے گا۔ شراکتی امور بہتر رہیں گے۔ معاملات خوشگوار رہیں گے۔ گھریلو تزئین و آرائش میں دلچسپی رہے گی۔ذہن منتشر رہے گا‘ رویہ تلخ ہو سکتا ہے۔

 Cancer - سرطان

آپکا حاکم ستارہ قمرہر ماہ بارہ منقطۃ البروج میں سیرکناں رہتے ہوئے ہر ماہ جب برج ثور میں شرف اور برج سرطان میں عروج میں ہو تو آپ کو ہر ماہ سعادتیں دلاتا ہے۔ اس ماہ یہ 21,20 ستمبر شرف جبکہ 25,24 ستمبر حالتِ عروج میں ہو تو حالات میں موجود پریشانیوں کے بادل چھٹ جائیں اور معاملات میں بہتری آسکے۔ جبکہ قمر جب 8,7,6 ستمبر برج عقرب اور 12,11 ستمبر برج جدی میں ہو تو ان ایام میں صدقہ و خیرات کریں اور جلد بازی سے گریز کریں۔ اس ماہ آپکے تیسرے ماہ کے شروع میں عطارد مشتری، شمس و قمر اور راس کی موجودگی سفر سیر و سیاحت، عزیز و اقارب، ہمسائے بہت بھائیوں کے معاملات میں خصوصی توجہ رکھے جبکہ یکم ستمبر تیسرے ہی سورج گرہن سے سفر صدقہ دے کر ضروری ہو تو کریں اور بحث تکرار سے گریز کریں۔ 10 ستمبر مشتری کی تیسرے سے چوتھے تبدیلی خانگی خوشحالی اور زمین جائیداد میں سکھ دلائے۔ 16 ستمبر نویں چاند گرہن سے بیرونِ ملک سفر میں رکاوٹ و تاخیر اور تعلیمی کیرئیر میں مشاورت سے عمل کریں۔دورانِ چاند گرہن دو نفل نماز خسوف اور سورج گرہن دو نفل نماز کسوف ضرور ادا کریں تاکہ گرہن کے نحس اثرات سے محفوظ رہیں اور صدقات بھی حسبِ توفیق ضرور دیں۔

پہلا ہفتہ: مسائل کا مثبت حل نکل سکے گا۔ شریک حیات کیساتھ تعلقات مستحکم ہونے سے گھریلو ماحول پرسکون رہے گا۔رشتے داروں اور بہن بھائیوں کے ساتھ تعلقات مستحکم رہیں گے۔ خود اعتمادی میں اضافہ ہوگا جس سے مستحکم فیصلے کر سکیں گے۔ مالی مسائل کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا اور شریک حیات کا تعاون حاصل ہوگا۔ شراکتی امور فائدہ مند رہیں گے اور شراکتی کاروبار میں سرمایہ کاری منافع بخش رہے گی۔

دوسرا ہفتہ: غصے اور جذبات پر قابو رکھئے اور صبر و تحمل سے کام لیں ورنہ لڑائی جھگڑے اور نقصان کا اندیشہ ہے۔ الفاظ کی ادائیگی سے پہلے اچھی طرح سوچ لیں تاکہ بعد میں پچھتاوا نہ ہو۔جلد بازی سے گریز کریں شراکتی کام مسائل کا شکار ہو سکتے ہیں۔ وراثتی مسائل کا جلد خاتمہ ممکن ہوگا اور مالی پوزیشن مستحکم ہو سکے گی۔ عشق و محبت سے متعلقہ امور خوشگوار رہیں گے۔

تیسرا ہفتہ:دوستوں اور عزیزوں کیساتھ تعلقات بحال رہیں گے۔ ساتھی ورکرز کیساتھ ماحول خوشگوار رہے گا۔مسائل کا مثبت حل مل سکے گا۔ آرٹ کے شعبہ میں دلچسپی بڑھے گی۔مالی پوزیشن بھی مستحکم رہے گی۔دوستوں کا تعاون رہے گا۔ آرٹ کے شعبہ میں دلچسپی بڑھے گی ۔گھریلو تزئین و آرائش کر سکیں گے۔ اولاد فرمانبردار ہوگی۔

چوتھا ہفتہ: تخلیقی کاموں کو سراہا جائے گا۔ حاسدین زیر ہو سکیں گے۔ کاروباری معاملات تسلی بخش حد تک بہتر رہیں گے۔ آمدن میںاضافہ کا امکان ہے۔ شریک حیات کا تعاون بھی رہے گا۔ خواہشات کے مطابق کام ہو سکے گا۔ ملازمتی امور احسن طریقے سے چل سکیں گے۔ سماجی امور بہتر طور پر چل سکیں گے۔ عزیز و اقارب پریشانی کا باعث ہو سکتے ہیں۔

 Leo - اسد

بادشاہ فلک شمس یکم تا 22 ستمبر خانہ مال ہمراہ قمر مشتری عطارد اور راس ہونے سے مالی لین دین محتاط اور آمدن کے وسائل محنت سے مہیا ہوں۔ 23 تا 30 ستمبر شمس تیسرے رہتے ہوئے سفر، سیر و سیاحت کے پروگرام اور عزیز و اقارب سے تجدید مراسم ممکن رہے۔ یکم ستمبر خانہ مال میں سورج گرہن مالی نقصانات کا اندیشہ اور قرض کی واپسی ممکن نہ ہو محتاط رہیں۔ 3,2ستمبر شمس زحل تربیع سے مشکل فیصلے اور حالات کے پیشِ نظر مزاج میں تبدیلی بھی ضروری ہو۔ 3,2 ستمبر ہی شمس نیپچون مقابلہ کے باعث حالات و معاملات غلط فہمیوں کا شکار، بزرگوں سے مشاورت ضروری رہے۔ 8,7 ستمبر شمس پلوٹو تثلیث مالی طاقت کا استعمال جنس مخالف کی طرف جھکائو محتاط رہیں۔14,13 ستمبر شمس عطارد قران سے سفر، حالات کے مطابق فیصلوں میں تبدیلی، 15,14ستمبر شمس مریخ تربیع کے باعث حادثات کا اندیشہ، ڈرائیونگ میں احتیاط اور صحت جسمانی کا خیال رکھنے کی ضرورت، 16 ستمبر آٹھویں چاند گرہن وراثتی و قانونی امور میں آسانی، جبکہ 27,26 ستمبر شمس مشتری قران سے حالات سے بڑھ کر دکھنا یا بیان کرنے کی چاہ جبکہ مقاصد کا حصول محنت اور رسک سے ہو سکے۔دورانِ چاند گرہن دو نفل نماز خسوف اور سورج گرہن دو نفل نماز کسوف ضرور ادا کریں تاکہ گرہن کے نحس اثرات سے محفوظ رہیں اور صدقات بھی حسبِ توفیق ضرور دیں۔

پہلا ہفتہ:اولاد کا ساتھ رہے گا۔ جس سے مصروفیت میں کمی ہو سکے گی۔ شریک حیات مدد گار ثابت ہوگا۔اس ہفتے آپ کا سفر کا پروگرام بن سکتا ہے۔رشتہ دار پریشانی کا باعث بن سکتے ہیں۔ سوچ مثبت ہونے سے بہت سے مسائل کا خاتمہ ہو گا۔ مالی مسائل پیش آسکتے ہیں۔ سفر کا پروگرام بن سکتا ہے۔ اجنبی افراد سے محتاط رہیں۔ ملازمتی مسائل بہتر طور پر حل ہو سکیں گے۔

دوسرا ہفتہ:وراثت سے متعلقہ معاملات احسن طریقے سے حل ہو سکیں گے۔ حاسدین کے بد ارادوں سے بچے رہیں گے۔بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد کی خواہش پوری ہو سکے گی۔ ملازمت سے متعلقہ معاملات حساس رہیں گے۔ سوچ میں وسعت لے کر آئیں۔ مقاصد کے حصول کیلئے خاصی جدوجہد کر سکیں گے۔ سیر و سیاحت کا پروگرام بن سکتا ہے۔

تیسرا ہفتہ:صحت بہتر ہو سکے گی اور گھریلو ماحول خوشگوار اور پرسکون رہے گا جس سے آپ اپنے آپ کو تر و تازہ محسوس کریں گے۔ ڈرائیونگ کے دوران محتاط رہیں اور غیر ذمہ دارانہ رویہ نہ اپنائیں ورنہ نقصان کا اندیشہ ہے۔ قانونی امور درپیش رہیں گے۔ معاملات کی تہہ تک پہنچنے کی جدوجہد رہے گی۔ ہر چیز کے متعلق آگاہی حاصل کرنے کا شوق پیدا ہوگا۔ ذہن پرسکون رہے گا۔

چوتھا ہفتہ: بچوں کی طرف خاص توجہ رہے گی۔شراکتی کام منافع بخش رہیں گے۔آمدن میں اضافہ سے مالی مسائل اور پریشانیوں کا خاتمہ ہو گا۔والدین کی صحت کا خاص خیال رکھئے۔دوست تعاون کریں گے۔روحانیت کے شوق میں اضافہ ہوگا۔ ضرورت کے تحت دوسروں سے مل کر کام کرسکیں گے۔ اپنے حق کیلئے لڑیں گے۔ صحت متاثر ہو سکتی ہے۔ لہٰذا محتاط رہئے۔

 Virgo - سنبلہ

آپکا حاکم ستارہ عطارد طالع میں تمام ماہ رہتے ہوئے ہمراہ مشتری، شمس قمر اور راس یکم تا 22 ستمبر رجعت میں اور یکم ستمبر طالع میں ہی سورج گرہن سے ستمبر کا آغاز ستمگری والا ہو لیکن مضبوط قوتِ ارادی اور صبر و تحمل سے حالات پر قابو پا سکیں اُدھر وتد العرض مریخ زحل کی موجودگی بھی خانگی امور میں دانشمندانہ اقدامات کی ضرورت کو اُبھارے۔3,2 ستمبر عطارد مشتری قران سے حالات کے مطابق اقدامات کر سکیں اور مثبت سوچ حالات میں مثبت پہلو اُبھارے۔ 13,12 ستمبر عطارد مریخ تربیع کے باعث بحث و تکرار اور جلد بازی سے اجتناب کریں تو کئی ایک مسائل سے بچے رہیں۔ 14,13 ستمبر شمس عطارد قران سفر وسیلہ ظفر اور نت نئے آئیڈیاز سے کام میں جدت آسکے۔ 16 ستمبر ساتویں چاند گرہن ازدواجی، شراکتی اور شریکِ کار سے تعلقات حساس اور ذمہ دارانہ رویہ کے طالب ہوں۔24,23,22,21 ستمبر عطارد پلوٹو تثلیث سے حالات میں اپنے اندازِ گفتگو اور کردار سے مثبت تبدیلی لاسکیں۔دورانِ چاند گرہن دو نفل نماز خسوف اور سورج گرہن دو نفل نماز کسوف ضرور ادا کریں تاکہ گرہن کے نحس اثرات سے محفوظ رہیں اور صدقات بھی حسبِ توفیق ضرور دیں۔

پہلا ہفتہ:شخصیت میں نکھار آئے گا۔کاروباری معاملات مسائل کا شکار رہیں گے۔ بہن بھائیوں کا تعاون رہے گا۔بحث اور تکرار سے گریز کریں ورنہ لڑائی کی صورت پیش آسکتی ہے۔بہت سے کام خود بخود سُدھر جائیں گے۔ مستحکم اور بہتر فیصلے کر سکیں گے۔ اولاد راحت کا باعث ہوگی۔ ملازمت کے خواہش مند افراد کو حسب خواہش ملازمت مل سکے گی۔ سوچ مثبت رہے گی۔

دوسرا ہفتہ: ملازم پیشہ افراد سیر و سیاحت کا پروگرام بنا سکیں گے۔شراکتی کاروبار وسعت اختیار کر سکے گا ۔ خود اعتمادی میں اضافہ ہوگا جس سے مستحکم فیصلے کر سکیں گے۔ خواہشات پوری ہونے سے انجانی خوشی محسوس ہوگی۔ بچے راحت کا باعث ہونگے ۔ اہم معاہدے طے ہو سکیں گے۔ کام میں مزید خوبصورتی آئے گی۔ وراثتی امور بہتر طور پر حل ہو سکیں گے۔

تیسرا ہفتہ:ملازمت سے متعلقہ معاملات احسن طور پر چل سکیں گے اور عزیزوں کی قربت حاصل رہے گی۔ ہمسائے تعاون کریں گے۔نامکمل کام بخوبی انجام کو پہنچے گا۔ خواہشات کی تکمیل اور محبت سے متعلقہ معاملات میں خاطر خواہ فائدہ ہوگا۔ ناگہانی حادثات پیش آسکتے ہیں۔ لہٰذا محتاط رویہ اپنائیں۔ معاملات سوچ کے برعکس ہو سکتے ہیں۔

چوتھا ہفتہ:دوستوں کا تعاون حاصل رہے گا۔ ازدواجی زندگی مسائل کا شکار ہو سکتی ہے۔زیادہ تر توجہ تخلیقی کاموں کی طرف رہے گی۔ صحت بہتر رہے گی۔ مسائل کا مثبت حل مل سکے گا۔ وراثت سے متعلقہ معاملات احسن طریقے سے حل ہو سکیں گے۔ غلط فہمیاں جنم لے سکتی ہیں۔ ملازمتی امور متاثر ہو سکتے ہیں۔ عشق و محبت سے متعلقہ امور بھی مسائل کا شکار ہو سکتے ہیں۔

 Libra – میزان

آپکا حاکم ستارہ زہرہ یکم تا 23 ستمبر طالع میں رہتے ہوئے حالات میں کئی ایک مثبت تبدیلیوں کا حامل ہو۔ طبیعت و سوچ میں مثبت پہلو اُجاگر رہیں جبکہ24 تا 30 ستمبر زہرہ خانہ مال میں رہتے ہوئے آمدن کے وسائل ممکنات میں سے مل سکیں۔ یکم ستمبر بارہویں سورج گرہن خفیہ حاسدین منظر عام پر آسکیں اور اخراجات پر کنٹرول ضروری ہو۔ تیسرے زحل مریخ اور تیسرے کا حاکم مشتری بارہویں ہونے سے سفر اگر اشد ضروری ہو تو صدقہ دے کر کریں اور بہن بھائیوں سے روابط بحال رکھیں۔ 8,7 ستمبر زہرہ زحل تسدیس سے حالات کے مطابق مثبت و تجرباتی اقدامات کر سکیں۔ 12,11 ستمبر زہرہ پلوٹو تربیع طبیعت میں مثبت پہلو اُجاگر رکھیں جبکہ چھٹے چاند گرہن سے صحت بہتر اور بیماریوں سے نجات لیکن ملازمتی ذمہ داریوں پر توجہ کی ضرورت رہے۔ 19,18ستمبر زہرہ یورانس مقابلہ کے باعث حالات میں غیر ضروری تبدیلیوں سے گریز کریں اور سوچ کی عکاسی ضرور کریں۔ 20,19 ستمبر زہرہ مریخ تسدیس سے صحتمند تفریح اور تخلیقی کاموں میں دلچسپی بڑھے۔دورانِ چاند گرہن دو نفل نماز خسوف اور سورج گرہن دو نفل نماز کسوف ضرور ادا کریں تاکہ گرہن کے نحس اثرات سے محفوظ رہیں اور صدقات بھی حسبِ توفیق ضرور دیں۔

پہلا ہفتہ: ملازم پیشہ افراد کیلئے یہ ہفتہ خاص اہمیت کا حامل ہوگا۔ نصیب یاوری کر سکے گا اور درپیش شدہ مسائل حل ہو سکیں گے۔کاروبار میں خاطر خواہ فائدہ حاصل ہوگا۔ سماجی صورتحال آرام دہ رہے گی۔ نئے دوست بن سکیں گے۔ خواہشات کی تکمیل میں ابھی تاخیر ہے۔ معاہدے کرتے وقت محتاط رہیں اور اچھی طرح تسلی کریں تاکہ بعد میں پچھتاوا نہ ہو۔

دوسرا ہفتہ:اس ہفتے زیادہ تر توجہ محبت سے متعلقہ معاملات پر رہے گی۔ عزت و وقار میں اضافہ اور اساتذہ کا تعاون حاصل رہے گا۔روحانیت کے شوق میں بتدریج اضافہ ہو سکے گا۔دوست نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ لہٰذا محتاط رہیں۔حاسدین زیر ہو سکیں گے۔ کام میں مزید نکھار پیدا ہو سکے گا جو سراہا جائے گا۔ ماحول رومانوی رہے گا۔ عشق و محبت سے متعلقہ امور حساس رہیں گے۔

تیسرا ہفتہ:بہت سے پیچیدہ مسائل حل ہو نگے اور مالی پوزیشن میں بہتری کے امکان ہیں۔ غلط فہمیوں کے بادل چھٹ سکیں گے اور گھریلو ماحول خوشگوار ہو سکے گا۔ مقاصد میں کامیابی ہو سکے گی۔اولاد راحت کا باعث ہوگی ۔ ہمسائے تعاون کریں گے۔ عزیز و اقارب کا ساتھ ملنے سے بہت سے مسائل کا خاتمہ ہوگا۔حاسدین نقصان پہنچا سکتے ہیں لہٰذا محتاط رویہ اپنائیں۔

چوتھا ہفتہ:غصے اور جذبات پر قابو رکھئے اور صبر و تحمل سے کام لیں ورنہ لڑائی جھگڑے اور نقصان کا اندیشہ ہے۔ کاروباری معاملات تسلی بخش حد تک بہتر رہیں گے۔ شریک حیات کا تعاون بھی رہے گا۔ مستحکم فیصلے کر سکیں گے۔ آمدن میں اضافہ کا امکان ہے۔ معاملات دوسروں کیساتھ شیئر کر سکیں گے۔ اختلافات بڑھ سکتے ہیں۔ اولاد فرمانبردار رہے گی۔

 Scorpio - عقرب

آپکا حاکم ستارہ مریخ یکم تا 27 ستمبر خانہ مال میں ہمراہ زحل مالی امور میں احتیاط ضروری رہے۔ قرض دینے سے گریز جبکہ آپکا ذیلی حاکم پلوٹو تمام ماہ تیسرے ہی رہتے ہوئے 27 ستمبر سے مستقیم ہوگا تو ہمت و حوصلہ بڑھے۔ یکم ستمبر گیارہویں سورج گرہن خواہشا کی تکمیل میں تاخیر۔ حلقہ احباب سے مالیوس کا امکان 8,7 ستمبر شمس پلوٹو تثلیث سے صحتِ جسمانی بہتر رہے اور ذات کو پہنچان سکیں۔ 12,11 ستمبر زہرہ پلوٹو تربیع کے باعث جنس مخالف وقت کے ضیاع کا باعث۔ محتاط رہنے کی ضرورت۔ 13,12 ستمبر عطارد مریخ تربیع سے جذبات و غص کو کنٹرول میں رکھنے کی ضرورت ہے ورنہ مسائل و مشکلات میں خواہ مخواہ اضافہ کا اندیشہ 15,14 ستمبر شمس مریخ تربیع کے باعث حادثات کا اندیشہ، صدقات دیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ 16 ستمبر پانچویں چاند گرہن اولاد پر خاصی توجہ کی ضرورت اور رومانوی امور حساس ہوں۔ 18,17 ستمبر مریخ یورانس تثلیث سے قائدانہ صلاحیتیں نکھریں اور ذاتی مقاصد توجہ کے حامل رہیں مسائل کا مثبت حل نکالنے کی قابلیت بڑھے۔ مضبوط قوت ارادی، 20,19 ستمبر زہرہ مریخ تسدیس سے گھریلو تزئین و آرائش اور سیر و تفریح کے پروگرام بنیں۔ 24,23,22,21 ستمبر عطارد پلوٹو تثلیث سے حالات کے مطابق مزاج و گفتگو میں تبدیلی فائدہ مند۔دورانِ چاند گرہن دو نفل نماز خسوف اور سورج گرہن دو نفل نماز کسوف ضرور ادا کریں تاکہ گرہن کے نحس اثرات سے محفوظ رہیں اور صدقات بھی حسبِ توفیق ضرور دیں۔

پہلا ہفتہ: نصیب یاوری کر سکے گا اور درپیش شدہ مسائل حل ہو سکیں گے۔ غلط فہمیاں دور ہو سکیں گی۔ والدین کا تعاون حاصل رہے گا۔ وراثت سے متعلقہ معاملات احسن طریقے سے حل ہو سکیں گے۔ آرٹ کے شعبہ میں دلچسپی بڑھے گی۔ معاملات میں خوشگوار تبدیلی لا سکیں گے۔ مسائل کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔ عزیز و اقارب اور بہن بھائیوں کے ساتھ تعلقات مستحکم رہیں گے۔

دوسرا ہفتہ:رشتے داروں کیساتھ تعلقات مستحکم رہیں گے۔ شریک حیات اور شریک کار کے ساتھ تعلقات مستحکم رہیں گے۔ روحانیت کے شوق کو فروغ حاصل ہوگا۔خوبصورتی کو سراہا جائے گا۔جذبات و غصے پر قابو پانے کی کوشش کیجئے ورنہ نقصان دہ ثابت ہوگا۔ دوسروں کے مسائل کو حل کر سکیں گے۔ شریک حیات کے تعان سے گھریلو ماحول خوشگوار رہے گا۔

تیسرا ہفتہ:ملازمت سے متعلقہ معاملات بہتر طور پر حل ہو سکیں گے۔ذہن پر سکون رہے گا۔ شراکتی کاروبار وسعت اختیار کر سکے گا جس کے باعث مالی پوزیشن بھی مزید بہتر ہوگی۔اس ہفتے زیادہ تر توجہ تخلیقی کاموں کی طرف رہے گی۔ سواری لے سکیں گے۔ ذہنی سکون حاصل ہو سکے گا۔ بہتر اور مثبت نتائج حاصل ہو سکیں گے۔ مالی مسائل کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔

چوتھا ہفتہ:اخراجات میں اضافے کا امکان ہے۔ صحت متاثر ہو سکتی ہے لہٰذا محتاط رہیں۔ خواہشات پوری ہو سکیں گی۔ملازم پیشہ افراد کو مالی مسائل پیش آسکتے ہیں۔ جنس مخالف کا کوئی فرد خاص توجہ کا مرکز رہے گا۔بیرون ملک سفر کا پروگرام بن سکتا ہے۔ دوسروں پر بھروسے میں اضافہ ممکن ہو سکے گا۔ وراثتی مسائل احسن طریقے سے حل ہوں گے۔

 Sagittarius – قوس

آپکا حاکم ستارہ مشتری یکم تا 9 ستمبر وتدالسماء ہمراہ عطارد شمس و قمر اور راس ہونے کے کیرئیر میں آگے بڑھنے کے مواقع لیکن محنت ضروری ہے جبکہ 10 ستمبر مشتری کی تبدیلی برج سے مشتری گیارہویں آجائے تو تب حالات میں ایک نئے دور کا آغاز۔ دیرینہ خواہشات کی تکمیل ممکنات میں سے ہو سکے۔ طالع میں مریخ زحل کی موجودگی سوچ میں مثبت پہلو اُجاگر رکھیں ارو ہم فیصلوں میں مخلصین اور بزرگوں کا تعاون بحال رکھیں۔ یکم ستمبر دسویں سورج گرہن کیرئیر و اساتذہ سے معاملات خاصی توجہ کے طالب رہیں اور ایسے معاہدے یا وعدے نہ کریں جن کا پاس نہ رکھ سکیں۔ 3,2 ستمبر عطارد مشتری قران سے مثبت تخلیقی سوچ سے اہم اقدامات و فیصلے کر سکیں۔ سیکھنے کا عمل جاری رہے۔ 16 ستمبر وتد العرض چاند گرہن ہونے سے خانگی و سواری اور زمین جائیداد کے امور خاصی توجہ کے حامل ہوں۔ 27,26 ستمبر شمس مشتری قران سے آگے بڑھنے کی لگن اور چاہ، معاملات کے مطابق مستحکم فیصلہ کرنے کی قابلیت۔دورانِ چاند گرہن دو نفل نماز خسوف اور سورج گرہن دو نفل نماز کسوف ضرور ادا کریں تاکہ گرہن کے نحس اثرات سے محفوظ رہیں اور صدقات بھی حسبِ توفیق ضرور دیں۔

پہلا ہفتہ:اس ہفتے سفر کے مواقع پیش آئیں گے جس کے باعث نصیب یاوری کر سکے گا اور درپیش شدہ مسائل حل ہو سکیں گے۔ وراثت سے متعلقہ معاملات احسن طریقے سے حل ہو سکیں گے۔والدین کا تعاون حاصل رہے گا۔شخصیت میں نکھار کے ساتھ سوچ میں بھی پختگی آئے گی ۔ خواہ مخواہ کے مسائل درپیش رہیں گے۔ سیر و سیاحت کا پروگرام بنا سکیں گے۔ کام میں خوبصورتی کو سراہا جائے گا۔

دوسرا ہفتہ:ذہن منتشر رہے گا۔بہن بھائیوں کا تعاون رہے گا۔ کیرئیر سے متعلقہ معاملات متاثر ہو سکتے ہیں۔ ملازمت سے متعلقہ معاملات حساس رہیں گے۔بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد کی خواہش پوری ہو سکے گی۔دوست تعاون کریں گے۔ قانونی امور درپیش رہیں گے۔ مسائل کے حل کیلئے خاصی جدوجہد کر یں گے۔ کاروباری امور وسعت اختیار کر سکتے ہیں۔

تیسرا ہفتہ:خوش اخلاقی میں اضافہ ہوگا۔سوچ مثبت ہونے سے بہت سے مسائل کا خاتمہ ہو گا۔ غیر ذمہ دارانہ رویہ نہ اپنائیں ورنہ نقصان کا اندیشہ ہے۔خواہ مخواہ کے مسائل پیش آسکتے ہیں۔ نصیب یاوری کرنے سے کاروباری معاملات میں بھی فائدہ ہوگا۔ سفر کا پروگرام بن سکتا ہے۔ بہتر اور مستحکم فیصلے کر سکیں گے۔ سوچ میں وسعت آئے گی اور مثبت رہے گی جس سے بہت سے مسائل کا خاتمہ ممکن ہوگا۔

چوتھا ہفتہ:الفاظ کی ادائیگی سے پہلے اچھی طرح سوچ لیں تاکہ بعد میں پچھتاوا نہ ہو۔ صبر و تحمل سے کام لیں ورنہ لڑائی جھگڑے اور نقصان کا اندیشہ ہے۔ گھر کی سجاوٹ کر سکیں گے۔ شریک حیات کا تعاون حاصل ہوگا۔ مقاصد میں کامیابی ہوگی۔ عزیز و اقارب کیساتھ تعلقات مستحکم رہیں گے۔ تعلیمی شعبے میں دلچسپی رہے گی۔ سیاسی و سماجی امور بہتر رہیں گے۔

 Capricorn - جدی

آپکا حاکم ستارہ زحل تمام ماہ بارہویں ہمراہ مریخ ہونے کے حاسدین و مخالفین سے محتاط رہنے کی ضرورت جبکہ ناگہانی اخراجات کا بھی اندیشہ رہے اور ذہن خواہ مخواہ پریشان، یکم ستمبر نویں سورج گرہن تعلیمی و بیرونِ ملک سفر کی خواہشوں میں رکاوٹ، بارہویں تیسرے کا مشترکہ حاکم مشتری اس ماہ 10 ستمبر برج تبدیل کرکے آپ کے دسویں آجائے تو حالات میں بہتری کا رجحان، عزت و توقیر بڑھے اور کیرئیر میں آگے بڑھنے کے مواقع ملیں۔ 3,2 ستمبر شمس زحل تربیع سے حالات میں مشکل فیصلے کرنے سے مسائل سے محفوظ رہیں، محنت مسائل کا حل لائے۔ 8,7 ستمبر زہرہ زحل تسدیس سے ایمانداری، فرض شناسی اور ڈپلومیسی کے تحت حالات میں سدھار لاسکیں۔ اہم معاہدے طے پا جائیں۔ 16 ستمبر تیسرے چاند گرہن سفر اشد ضروری ہو تو صدقہ دے کر کریں۔ عزیز و اقارب بہن بھائیوں سے حالات سازگار لیکن آپکا رویہ جلد بہتری لا سکے۔دورانِ چاند گرہن دو نفل نماز خسوف اور سورج گرہن دو نفل نماز کسوف ضرور ادا کریں تاکہ گرہن کے نحس اثرات سے محفوظ رہیں اور صدقات بھی حسبِ توفیق ضرور دیں۔

پہلا ہفتہ:مالی پوزیشن کی بہتری کیساتھ گھریلو مسائل بھی حل ہو سکیں گے۔ ملازمت سے متعلقہ معاملات احسن طور پر چل سکیں گے اور عزیزوں کی قربت حاصل رہے گی۔والدین کی صحت کا خاص خیال رکھئے۔دوستوں کا تعاون رہے گا۔آمدنی میں خاطر خواہ فائدہ کا امکان ہے۔ تحمل مزاجی سے مسائل کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔ مقاصد کے حصول میں کامیابی ہو سکے گی۔

دوسرا ہفتہ:انعام وغیرہ یا پرائز بانڈ ز نکل سکتے ہیں۔شراکتی کاروبار وسعت اختیار کر سکے گا جس کے باعث مالی پوزیشن بھی مزید بہتر ہوگی۔مسائل کا مثبت حل نکل سکے گا۔ خود اعتمادی میں اضافہ ہوگا جس سے مستحکم فیصلے کر سکیں گے۔دوست احباب کی وجہ سے پریشانی ہو سکتی ہے۔ مستحکم فیصلے کر سکیں گے جو مستقل قریب میں فائدہ مند ثابت ہوں گے۔

تیسرا ہفتہ: خواہشات پوری ہونے سے انجانی خوشی محسوس ہوگی۔ آپ کی سحر انگیز گفتگو دوسروں پر اثر انداز ہونگی جس سے آپ کی اہمیت میں اضافہ ہو سکے گا ۔ صحت متاثر ہو سکتی ہے۔ حاسدین زیر ہو سکیں گے۔ آمدن میںاضافہ کا امکان ہے۔ کیرئیر سے متعلقہ معاملات بہتر رہیں گے۔ مسائل کے حل کیلئے کوشاں رہیں گے۔ محتاط رویہ اپنائیں حادثہ کا خدشہ ہے۔

چوتھا ہفتہ:اس ہفتے نصیب یاوری کرنے سے بہت سے بگڑے ہوئے کام بن جائیں گے اور کاروباری سفر فائدہ مند رہے گا۔صحت بہتر رہے گی۔اس ہفتے جو بھی نیا کام شروع کریں گے وہ آپ کی زندگی میں بہت اہمیت کا حامل ہوگا۔بچے راحت کا باعث ہوں گے۔ قوت برداشت میں ممکنہ حد تک اضافہ فائدہ مند رہے گا۔ اولاد توجہ کی حامل ہوگی۔ شراکتی کام کرتے وقت محتاط رہیں۔

 Aquarius – دلو

آپکا حاکم ستارہ زحل تمام ماہ گیارہویں ہمراہ مریخ حلقہ احباب سے دوری و خواہشات کی تکمیل میں تاخیر کا اندیشہ، جبکہ آپکا ذیلی حاکم یورانس تمام ماہ تیسرے ہی راجع رہے۔ یکم ستمبر آٹھویں سورج گرہن سے وراثتی و انشورنس کلیم کے معاملات میں راحت مل سکے۔10 ستمبر مشتری کی نویں تبدیلی بیرون ملک سفر اور طلبہ کے اعلیٰ تعلیم کی خواہش پوری ہو سکے۔ 3,2ستمبر شمس زحل تربیع اپنی ذات و قابلیت کو منوانے کیلئے جدوجہد ضروری ہو۔ 8,7 ستمبر زہرہ زحل تسدیس تعلیمی میدان میں آسانیاں، خانگی خوشحالی اور فرض شناسی و ایمانداری بڑھے۔ 16 ستمبر خانہ مال میں چاند گرہن لین دین میں احتیاط اور قرض کی واپسی نہ ہو سکے۔ محتاط رہیں۔ 18,17 ستمبر مریخ یورانس تثلیث سے مسائل کا حل نکالنے کی قابلیت اور ذاتی مقاصد کا حصول ممکن ہو۔ 19,18 ستمبر زہرہ یورانس مقابلہ سے غیر ضروری خیالات کا اظہار پریشان کن اور غیر مستقل مزاجی بھی مسائل لائے بزرگوں سے مشاورت کرتے رہیں۔دورانِ چاند گرہن دو نفل نماز خسوف اور سورج گرہن دو نفل نماز کسوف ضرور ادا کریں تاکہ گرہن کے نحس اثرات سے محفوظ رہیں اور صدقات بھی حسبِ توفیق ضرور دیں۔

پہلا ہفتہ: عزت و وقار میں اضافہ اور اساتذہ کا تعاون حاصل رہے گا۔خواہشات پوری ہونے سے انجانی خوشی محسوس ہوگی۔ اخراجات میں اضافے کا امکان ہے۔جنس مخالف کا کوئی فرد خاص توجہ کا مرکز رہے گا۔قسمت کا ساتھ رہے گا۔ معاملات کی تہہ میں جا سکیں گے۔ مسائل کے حل کیلئے مستحکم اور بہتر فیصلے ہوں گے۔ شراکتی امور فائدہ مند رہیں گے۔

دوسرا ہفتہ:صحت سے متعلقہ معاملات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔تخلیقی کاموں کو سراہا جائے گا۔یہ ہفتہ خاصی عزت و شہرت کا حامل ہوگا۔کاروباری معاملات تسلی بخش حد تک بہتر رہیں گے۔ ملازمتی افراد کو کام کی مصروفیت رہے گی۔ گھریلو ماحول خوشگوارہوگا اور شریک حیات کیساتھ تعلقات بہتر رہیں گے۔ ذہنی سکون حاصل ہو سکے گا۔

تیسرا ہفتہ: مستحکم فیصلے کر سکیں گے۔ کاروباری معاملات ملتوی ہو سکتے ہیں۔ شراکتی کام منافع بخش رہیں گے۔بیرون ملک سفر کا پروگرام بن سکتا ہے۔دوست تعاون کریں گے۔ معاملات اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ سماجی امور مسائل کا شکار ہو سکتے ہیں۔ دوسروں سے رویہ بہتر نہ ہوگا۔ پریشانیوں اور مسائل کے حل کیلئے صدقات دینا بہتر رہے گا اور مزاج میں تحمل لانے سے بھی معاملات سدھر سکیں گے۔

چوتھا ہفتہ:سوچ مثبت ہونے سے بہت سے مسائل کا خاتمہ ہو گا۔۔ ملازمت سے متعلقہ معاملات حساس رہیں گے۔شریک حیات کیساتھ تعلقات مستحکم رہیں گے۔ جلد بازی سے گریز کریں۔ مزاج میں تبدیلی ممکن ہے۔ ملازمت سے متعلقہ امور بہتر رہیں گے۔ ملازمت کی تبدیلی کا سوچ سکتی ہیں۔ سفر کا پروگرام بن سکتا ہے۔ ڈرائیونگ کرتے وقت محتاط رہیں۔

 Pisces - حوت

آپ کا حاکم ستارہ مشتری یکم تا 9 ستمبر ساتویں ہمراہ عطارد شمس قمر اور راس کے ہونے سے ماہ کا پہلا ہفتہ خاصہ ہنگامہ خیز رہے۔ جبکہ یکم ستمبر ساتویں سورج گرہن بھی ہو تو شراکتی ازدواجی امور خاص توجہ اور برداشت کے حامل ہوں شریکِ حیات کیساتھ بحث سے گریز بہتر رہے۔ 3,2 ستمبر شمس نیپچون مقابلہ اور تبھی عطارد مشتری قران کے باعث حالات ملے جلے رہیں۔ حالات کے مطابق مثبت فیصلے لینے کی قابلیت لیکن صورتحال واضح نہ ہو۔ جس سے غلطی کا امکان 10 ستمبر مشتری کی تبدیلی یرج سے آٹھویں آجانے سے وراثتی و انشورنس کلیم کے امور خاصے متحرک اور شراکتی امور مالی فائدہ دے سکیں۔ 11,10 ستمبر زحل نیپچون تربیع سے غلط فہمی جنم لے سکے اور ذہن و خیالات منتشر، مخلصین کا تعاون رکھیں۔ 16 ستمبر طالع چاند گرہن سے ذہن و خیالات پریشان، بزرگوں سے تعاون بنائے رکھیں۔ 27,26 ستمبر شمس مشتری قران سے آگے بڑھنے کی لگن میں محنت کا جذبہ بڑھے۔ دورانِ چاند گرہن دو نفل نماز خسوف اور سورج گرہن دو نفل نماز کسوف ضرور ادا کریں تاکہ گرہن کے نحس اثرات سے محفوظ رہیں اور صدقات بھی حسبِ توفیق ضرور دیں۔

پہلا ہفتہ:نصیب یاوری کرنے سے بہت سے پیچیدہ مسائل کا خاتمہ ہوگا اور پریشانی میں کمی آئے گی۔رشتے دار مدد گار رہیں گے۔ سیر و سیاحت کا پروگرام خوشگوار گزرے گا۔ شریک حیات کا تعاون حاصل ہوگا جس سے گھریلو ماحول پر سکون رہے گا۔ حقیقت پسندانہ رویہ رہے گا۔ سوچ کو عملی شکل دے سکیں گے۔ مقاصد کے حصول کیلئے رسک لیں گے۔

د وسرا ہفتہ :انعام وغیرہ یا پرائز بانڈ ز نکل سکتے ہیں۔شراکتی کاروبار وسعت اختیار کر سکے گا جس کے باعث مالی پوزیشن بھی مزید بہتر ہوگی۔مسائل کا مثبت حل نکل سکے گا۔ خود اعتمادی میں اضافہ ہوگا جس سے مستحکم فیصلے کر سکیں گے۔دوست احباب کی وجہ سے پریشانی ہو سکتی ہے۔ عزیز و اقارب و بہن بھائیوں کی خواہشات کا احترام کریں اور حتی الوسع اُن کو پوری کرنے کی کوشش بھی کریں۔ جذبات کا بھرپور اظہار کر سکیں گے۔ کاروباری مصروفیت میں اضافہ ممکن ہے۔ عشق و محبت سے متعلقہ امور حساس رہیں گے۔ فیصلے کرتے وقت بزرگوں کی مشاورت ضروری ہے۔

تیسرا ہفتہ:سوچ مثبت ہونے سے بہت سے مسائل کا خاتمہ ہو گا۔غیر ذمہ دارانہ رویہ نہ اپنائیں ورنہ نقصان کا اندیشہ ہے۔نامکمل کام مکمل کر سکیں گے جس کے باعث ذہنی بوجھ میں کمی آئے گی۔ کام میں خامیاں دور کرنے کیلئے جدوجہد کے مثبت اثرات آئیں گے۔ شریک حیات کا بھرپور تعاون رہے گا جس سے خانگی و خاندانی مسائل کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔

چوتھا ہفتہ:اس ہفتے صحت بہتر ہو سکے گی اور گھریلو ماحول خوشگوار اور پرسکون رہے گا جس سے آپ اپنے آپ کو تر و تازہ محسوس کریں گے۔ خواہشات کے مطابق کام ہو سکے گا۔ خیالات کو عملی جامہ پہنا سکیں گے۔ سوچ میں وسعت آئے گی اور مثبت رہے گی جس سے نئے نئے آئیڈیاز آئیں اور کام میں بہتری ہو سکے گی۔

 

install suchtv android app on google app store