ماس ٹرانزٹ سرکلر ریلوے منصوبہ کاآغاز،پشاور کو نوشہرہ، مردان اور چارسدہ سے ملایا جائے گا

ماس ٹرانزٹ سرکلر ریلوے منصوبہ کاآغاز،پشاور کو نوشہرہ، مردان اور چارسدہ سے ملایا جائے گا ماس ٹرانزٹ سرکلر ریلوے منصوبہ کاآغاز،پشاور کو نوشہرہ، مردان اور چارسدہ سے ملایا جائے گا

خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور میں ماس ٹرانزٹ سرکلر ریلوے منصوبے پر جلد عملی کام شروع کرنے کے لئے ضروری لوازمات کو حتمی شکل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

سرکاری ذرائع نے ریڈیو پاکستان کے پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ سرکلر ریلوے منصوبہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کا حصہ ہے جس کے ذریعے پشاور کو نوشہرہ،مردان اور چارسدہ سے ملایا جائے گا۔

چین کی کمپنی منصوبے پر احسن طریقے سے کام یقینی بنانے کےلئے جلد پشاور میں اپنا دفتر کھولے گی۔

یہ منصوبہ دو ارب ساٹھ کروڑ روپے کی لاگت سے تین سال میں مکمل ہوگا جس سے صوبے میں تجارتی وکاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

install suchtv android app on google app store