کراچی: سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100 انڈیکس میں 858 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100 انڈیکس میں 858 پوائنٹس کا اضافہ کراچی: سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100 انڈیکس میں 858 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رحجان جاری، ٹریڈنگ کے دوروان 100 انڈیکس میں 850 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی جا رہی ہے، ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس 858.97 پوائنٹس اضافے سے 42853.38 پوائنٹس کی سطح عبور کرنے میں کامیاب ہوگیا۔

اسٹاک بروکرز کے مطابق گزشتہ کئی عرصے سے ملک میں جاری سیاسی رسہ کشی سے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچی، جس کے باعث 100 انڈیکس گزشتہ کچھ عرصے میں 50 ہزار پوائنٹس کی سطح سے گر کر 42 ہزار کی سطح پر آگیا، تاہم ملک میں سیاسی استحکام آنے سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا اور وہ شئرز کی فروخت کے بجائے اب خریدارای میں دلچسپی لے رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store