نیپر نے بجلی 1 روپے 70 پیسے فی یونٹ سستی کردی

نیپر نے بجلی 1 روپے 70 پیسے فی یونٹ سستی کردی نیپر نے بجلی 1 روپے 70 پیسے فی یونٹ سستی کردی

بجلی کے صارفین کے لئے اچھی خبر آگئی۔ نیپرا نے بجلی کی قیمت فی یونٹ 1 روپے 70 پیسے کم کر دی۔ قیمتوں میں کمی سے صارفین کو 20 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔ قیمتوں میں کمی جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔

بجلی کی فی یونٹ کمی کی درخواست پر سماعت نیپرا میں ہوئی۔ جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمتوں میں کمی کی درخواست سینٹرل پاوور پرچيزنگ ايجنسی نے دائر کی تھی۔ درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 70 پیسے کمی کی منظوری دے دی۔

نیپرا کے مطابق قیمتوں میں کمی سے صارفین کو 20 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔ تاہم قیمت میں اس کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔ جبکہ ماہانہ 300 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے گھریلو اور زرعی صارفین پر بھی نئی قیمت کا اطلاق نہیں ہوگا۔

install suchtv android app on google app store