4 سال کے دوران ٹیکس دہندگان کی تعداد میں 50 فیصد اضافہ ہوگیا: ڈار

4 سال کے دوران ٹیکس دہندگان کی تعداد میں 50 فیصد اضافہ ہوگیا: ڈار 4 سال کے دوران ٹیکس دہندگان کی تعداد میں 50 فیصد اضافہ ہوگیا: ڈار

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس ڈائریکٹری 2016 جاری کر دی۔ ٹیکس ڈائریکٹری کے مطابق سال 2016 کے دوران ملک میں ٹیکس دہندہ افراد کی تعداد بڑھ کر 12 لاکھ 16 ہزار 614 تک پہنچ چکی ہے۔

ارکان پارلیمنٹ کے بعد عام شہریوں اور اداروں کی 2016 کی ٹیکس تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔ ٹیکس ڈائریکٹری 2016 کی تقریب رونمائی ایف بی آر ہائوس اسلام آباد میں ہوئی۔ تقریب میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے شرکت کی۔

ٹیکس ڈائریکٹری کے مطابق ڈائریکٹری 2016 مجموعی طور پر 17 ہزار صفحات پر مشتمل ہے اور 12 لاکھ 16 ہزار 614 افراد نے ٹیکس گوشوارے جمع کرائے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہا کہ ٹیکس تفصیلات جاری کرنے کا ایک اور وعدہ پورا کردیا۔ اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ 4 سال کے دوران ٹیکس دہندگان کی تعداد میں 50 فیصد اضافہ ہوگیا۔ 

install suchtv android app on google app store