اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی مندی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کا اختتام منفی زون میں ہوا اور ’کے ایس ای 100 انڈیکس‘ 345 پوائنٹس کی کمی کے بعد 45 ہزار 288 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری سیشن کے آغاز سے ہی مندی کا رجحان رہا جو دن کے اختتام تک جاری رہا۔

سب سے زیادہ کاروباری سرگرمی ٹیکسٹائل کے شعبے میں نظر آئی جس میں 2 کروڑ 19 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔

عارف حبیب کارپوریشن کے تجزیہ کار احسن محنتی کا کہنا تھا کہ ’کاروباری سرگرمی کم ہونے اور عالمی حصص پر دباؤ کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی شیئرز کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔‘

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کُل 4 کروڑ 25 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 4 ارب 35 کروڑ روپے رہی۔

مجموعی طور پر 351 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں سے 134 کی قیمتوں میں اضافہ، 199 کی قیمتوں میں کمی اور 18 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

install suchtv android app on google app store