نیپرا نے بجلی 2 روپے 13 پیسے سستی کردی

نیپرا نے بجلی 2 روپے 13 پیسے سستی کردی فائل فوٹو

نیپرا نے جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے ذریعہ فی یونٹ بجلی 2روپے 23پیسے سستی کرنے کی منظوری دے دی۔ نیپرا کے اس اقدام سے عوام کو 25ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔

نیپرا نے اسلام آباد میں بجلی سستی کرنے سے متعلق سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست کی سماعت میں جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی 2 روپے 13 پیسے سستی کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

نیپرا نے روش پاور سے حاصل بجلی کی مالیت کی غلطی سے سے ڈبل کاوئٹنگ کو ایڈجسٹ کرتے ہوئے فی یونٹ بجلی 2 روپے 23پیسے سستی کرنے کی منظوری دے دی۔

کے الیکٹرک کے سوا تمام بجلی تقسیم کا کمپنیوں کے صارفین کو یہ ریلیف ملے گا۔

install suchtv android app on google app store