فرانس کا پاکستان کیساتھ توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کا معاہدہ

  • اپ ڈیٹ:

فرانس پاکستان میں توانائی کے شعبوں میں 16 کروڑ پچاس لاکھ یورو کی سرمایہ کاری بھی کرے گا۔ ان منصوبوں میں بجلی کے ترسیلی نظام میںبہتری کے چوتھے مرحلے میں سرمایہ کاری اور منگلا بجلی گھر کی بحالی کے منصوبے شامل ہیں۔

اس سلسلے میں معاہدے پر جمعرات کو اسلام آباد میں دستخط کیے گئے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی اس موقعے پر موجو د تھے۔ ان معاہدوں کے تحت فرانس کا ترقی کا ادارہ پاکستان کو ترقی کیلئے فنڈز فراہم کرے گا۔

پاکستان اور فرانس نے موسمیات کے شعبے میں باہمی سائنسی تعاون مزید مضبوط بنانے کے لئے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ معاہدے پر دستخط فرانس میں پاکستان کے سفیر معین الحق اور METEO فرانس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر JEAN MARC LACAVE نے آج پیرس میں کیے۔

معاہدے کے تحت دونوں ممالک پاکستان کے موسمیاتی پیشگوئی کے نظام کو بہتر بنانے اور انسانی جانوں، املاک اور ماحول کے تحفظ کے لئے پیشگی اطلاع دینے اورموسمیاتی پیشگوئی کی صلاحیتیں بہتر بنانے کے لئے مل کرکام کریں گے۔

اس معاہدے کے تحت سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے موسمیاتی سائنس کے استعمال کے علاوہ قومی موسمیاتی مرکز کے قیام پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store