رواں سال میں تھری جی صارفین کی تعداد میں کمی

تھری جی فائل فوٹو تھری جی

پی ٹی اے کی جانب سے نئے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال ملک بھر میں رواں سال میں تھری جی صارفین کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔

جب کہ فور جی صارفین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔رواں سال میں جنوری تا مئی 2017ءکے دوران تھری جی صارفین کی تعداد میں اوسط ماہانہ 0.37ملین کی کمی واقع ہوئی ہے، جب کہ فور جی صارفین کی تعداد میں2.33 ملین کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ٹیلی نار اور یوفون کے تھری جی صارفین کی تعداد میں کمی، جب کہ زونگ کے صارفین کی تعداد میں1.54ملین کا اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنوری تا مئی 2017ءکے دوران انٹرنیٹ کی سہولت سے استفاد کرنے والے 1.83ملین تھری جی صارفین زونگ سے استفادہ کررہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مئی 2017ءمیں تھری جی انٹرنیٹ کی سہولت سے استفادہ کرنے والے مجموعی صارفین میں سے 24 فیصد زونگ، 34فیصد جیز جب کہ 13فیصد یو فون اور ٹیلی نار انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کا تناسب 29 فیصد ریکارڈکیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store