قطر پر پابندیاں: ایران نے اپنی 3 بندرگاہوں کی پیشکش کر دی

قطر کے بائیکاٹ اور پابندیوں کے بعد ایران نے اچھے دوست کا حق ادا کرتے ہوئے اپنی تین بندرگاہیں قطر کو استعمال کرنے کی پیشکش کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی بلومبرگ کے مطابق سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک کی جانب سے قطر سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کے بعد پیدا ہونے والے بحران پر قابو پانے اور صورت حال کو مزید سنگین بنانے سے روکنے کیلئے ایران نے قطر کو مدد فراہم کرنے کیلئے اپنی تین بندرگاہوں کے استعمال کی پیشکش کی ہیں۔

رپورٹ میں قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی کے حوالے سے کہا گیا ہےکہ دوحہ تمام ضروری اشیادرآمد کرنے کے قابل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کامیابی اور ترقی پسندی کے باعث الگ تھلگ کیا گیا، ہمارا پلیٹ فارم امن کیلئے ہے، جنگ کے لیے نہیں، قطر اپنی تمام ضرورت کی اشیاء درآمد کرتا ہے، جن ممالک نے اس پر پابندی لگائی ہے ان سے صرف 16 فیصد کھانے کی اشیادرآمد کی جاتی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ تمام اشیاء قابل تبدیل ہیں اور انھیں ایک دن میں تبدیل کیا جا سکتا ہے، قطری اپنا معیار زندگی ہمیشہ برقرار رکھ سکتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store