آج پاکستان پر اعتماد،سرمایہ کاری کیلئے تیار ہے: وزیراعظم نواز شریف

وزیراعظم میاں نواز شریف وزیراعظم میاں نواز شریف

وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ آج پاکستان پر اعتماد اور سرمایہ کاری کے لئے تیار ہے،پاکستان جتنا کوئی ملک دہشتگردی سے متاثر نہیں ہوا ہے اور پاکستان کی سٹاک مارکیٹ کا شمار دنیا کی بڑی سٹاک مارکیٹس میں ہوتا ہے۔

بیلٹ ون روڈ پاکستان سرمایہ کاری فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہانگ کانگ دنیا کی معیشت میں اہم کردار ادا کررہا ہے،پاکستان کا جغرافیائی محل وقوع انتہائی اہمیت کا حامل ہے اورپاکستان ابھرتی ہوئی معیشت ہے۔

میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ 2013 ءسے پہلے جی ڈی پی کی شرح 3 فیصد تھی،رواں سال جی ڈی پی کی شرح 5 فیصد ہے جس میں آئندہ 2 سال میں مزید اضافہ ہوگا ،ہماری پہلی ترجیح معاشی استحکام تھی اورپاکستان میں ترقی کی رفتار کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ عالمی اداروں نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں اضافہ کیا،بجٹ خسارے میں کمی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہورہا ہے،پائیدار ترقی کے باعث پاکستان کا شمار 25بہترین معیشتوں میںہوگا،پاکستان میں خدمات کا شعبہ تیزی سے ترقی پارہا ہے اور پاکستانی معیشت میں اصلاحات لانے کے لئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کو مکمل قانونی تحفظ حاصل ہے،سرمایہ کارپالیسیوں کو لبرلائز کیا گیا ہے،۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وژن 2025 ءکے تحت پائیدار ترقی کے لئے جامع حکمت عملی مرتب کی ہے،سی پیک ون بیلٹ ون روڈ کا اہم حصہ ہے اور اس سے وسط ایشیا اور یورپ تک رسائی ملے گی۔

install suchtv android app on google app store