اسٹیٹ بنک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا

اسٹیٹ بنک آف پاکستان اسٹیٹ بنک آف پاکستان

اسٹیٹ بنک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا۔ اسٹیٹ بنک اعلامیہ کے مطابق شرح سود کی قیمت 5.75 فیصد برقرار رہے گی۔ اسٹیٹ بنک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے آئندہ دو ماہ میں پالیسی ریٹ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسٹیٹ بنک کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ ملک میں جاری کھاتوں کا بڑھتا ہوا خسارہ روکنا ہو گا۔ ملک میں مہنگائی بڑھنے کی اوسط شرح چار فیصد سے اوپر ہے۔ 2017ء میں مہنگائی مقررہ ہدف چھ فیصد کے اندر رہے گی۔ رواں ماہ کولیشن سپورٹ فنڈ کی دو اقساط آنے سے فائدہ ہوا۔ اسٹیٹ بنک کے مطابق ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 22 ارب ڈالر کی سطح پر موجود ہیں۔

install suchtv android app on google app store