پاکستان اورامریکہ دیرینہ دوست ہیں: وزیر خزانہ اسحق ڈار

پاکستان اورامریکہ دیرینہ دوست، شراکت دار اور تذویراتی اتحادی ہیں فائل فوتو پاکستان اورامریکہ دیرینہ دوست، شراکت دار اور تذویراتی اتحادی ہیں

وفاقی وزیر نے کہا کہ ممتاز عالمی کمپنیاں اور یورپ اور ایشیا کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کررہے ہیں۔

وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اورامریکہ دیرینہ دوست، شراکت دار اور تذویراتی اتحادی ہیں۔

انہوں نے یہ بات پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈیوڈ ہیل سے اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

اسحق ڈار نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اقتصادی روابط کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے تاکہ دوطرفہ تعلقات میں اقتصادی امکانات تلاش کئے جاسکیں۔

انہوں نے امریکہ کے سرمایہ کاروں پر زوردیا کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کریں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ممتاز عالمی کمپنیاں اور یورپ اور ایشیا کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کررہے ہیں۔

انہوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے میں دلچسپی لینے والے امریکی سرمایہ کاروں کومکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

وزیر خزانہ نے کہاکہ عالمی بنک کی دو ہزار سترہ کی کاروباری رپورٹ کے مطابق پاکستان دنیا میں بہتری کی جانب گامزن دس بہترین ملکوں میں شامل ہے۔

امریکہ کے سفیر ڈیوڈ ہیل نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے ساتھ امریکہ کے تعلقات مضبوط، دیرپا اوروسیع تر دوطرفہ شراکت داری اورمشترکہ مفادات پرمبنی ہیں۔

install suchtv android app on google app store