پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسحٰق ڈار نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل 28 فروری تک کے لیے کیا گیا ہے جس کا اطلاق 15 فروری کی رات 12 بجے سے ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں ایک، ایک روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، تاہم لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتیں برقرار رہیں گی اور قیمتیں زیادہ نہ بڑھانے سے حکومت 3 ارب روپے کا بوجھ برداشت کرے گی۔

install suchtv android app on google app store