اتفاق شوگر سمیت 3 ملوں کی بندش کا تحریری حکم نامہ جاری

سپریم کورٹ آف پاکستان نے اتفاق، چوہدری اور حسیب وقاص شوگر ملز کو کام سے روکنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا، فیصلے کا اطلاق 12 فروری سے ہوگا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ 3 صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا گیا ہے کہ 12 فروری سے تینوں شوگر ملز کو 7 روز کیلئے کرشنگ روکنے کا حکم دیا گیا ہے۔

فیصلے میں لاہور ہائی کورٹ کو ہدایت کی گئی ہے کہ معاملے کی حساسیت کے پیش نظر 18 فروری سے پہلے فیصلہ کیا جائے اور چیف جسٹس ہائی کورٹ خود ڈویژنل بینچ کی سربراہی کریں۔

install suchtv android app on google app store