حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا

حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا فائل فوٹو

حکومت نے پیٹرول اور ایچ او بی سی کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرول اور ایچ او بی سی کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی قیمت ایک روپے 77 پیسے فی لیٹر اضافے کے  68 روپے 4 پیسے فی لیٹر ہو جائے گی جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جا رہا جب کہ حکومت لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل پر سیلز ٹیکس نہیں لے رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے  ہو گا جو 31 جنوری تک برقرار رہیں گی۔

install suchtv android app on google app store