عالمی معیشت میں کساد بازاری سے پاکستان کیلئے خطرات موجود ہیں: اسحاق ڈار

وزیرخزانہ اسحاق ڈار وزیرخزانہ اسحاق ڈار

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ عالمی معیشت میں کساد بازاری سے پاکستان سمیت ترقی پزیر ممالک کے لئے خطرات موجود ہیں۔

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہا کہ دوہزار تیرہ سے پہلے ملک کو معاشی عدم استحکام، بجلی کی لوڈشیڈنگ اور سیکورٹی کے سنگین مسائل کا سامنا تھا۔

زراعت۔ صنعت اور خدمات کے شعبوں کی کارگردگی خراب تھی اسکے علاوہ مہنگائی میں بہت اضافہ اور زرمبادلہ کے ذخائر کم تھے تاہم ہماری حکومت یہ تمام مسائل کو حل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے اورمالی نظم و ضبط اور استحکام کو یقینی بنایا گیا ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سرکاری اداروں کی تنظیم نو اور اصلاحات کی گئی جبکہ ٹیکس نیٹ میں اضافہ اور سبسڈی میں کمی کے اقدامات کئے ہیں جبکہ ترقی کے لئے توانائی اور سیکورٹی صورتحال میں بہتری اہم ہوگئی ہے۔

install suchtv android app on google app store