میرج ہال، کلب اور ہوٹل میں تقریب پر 5 فیصد ایڈوانس ٹیکس عائد

میرج ہال، کلب اور ہوٹل میں تقریب پر 5 فیصد ایڈوانس ٹیکس عائد میرج ہال، کلب اور ہوٹل میں تقریب پر 5 فیصد ایڈوانس ٹیکس عائد

شادی پر سلامی وصول کرنے سے پہلے دلہا دلہن کے گھر والوں کو ایڈوانس ٹیکس دینا پڑے گا، میرج ہال، کلب اور ہوٹل میں کسی بھی تقریب پر 5 فیصد ایڈوانس ٹیکس لگا دیا گیا۔

ایف بی آر نے رواں مالی سال سے ایڈوانس ٹیکس کی وصولی کا حکم صادر کر دیا ہے۔ شادی بیاہ، بچوں کی سالگرہ یا کسی بھی قسم کی تقریب کا انعقاد اگر ہوٹل، میرج ہال یا کلب میں کرانا ہے تو اپنے بجٹ میں ایڈوانس ٹیکس کو بھی ضرور شامل کر لیجئے گا۔

ایف بی آر نے اس حوالے سے 5 فیصد ایڈوانس ٹیکس کی وصولی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اعلامئے کے مطابق یہ ٹیکس ہوٹل، کلب یا میرج ہال کے مالکان سے لیا جائے گا لیکن حقیقت میں اضافی بل کی صورت میں یہ ٹیکس عوام کی جیب سے ہی نکالا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store